خاور حسین کے پراسرار قتل کی شفاف تحقیقات کروائی جائے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور
حیدرآباد(گردوپیش) حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور نے ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کے پراسرار قتل پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی فی الفور آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، اور کہاھے کہ رنج و غم کی اس گھڑی میں خاور حسین کی فیملی کے ساتھ ہیں، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے
صدر لالہ مرزاخان سینیئر نائب صدر خالد شیخ نائب صدر شمشیر علی خاصخیلی سیکرٹری عارف حسین خازن وسیم شیروانی جوائنٹ سیکرٹری علی قریشی سیکرٹری اطلاعات اقبال پرویز خان و ممبران گورننگ باڈی راحت کاظمی نصیر راہی تجمل حسین دیپک کمار شاہد حفیظ نوید احمد احتشام ملک سہیل شکیل خان عبد الغفار انجم نے پولیس کی جانب سے خاور حسین کی موت کو فوری طور پر خودکشی قرار دینے کی شدید مذمت کی ھے اور آئی جی سندھ سے خاور حسین کے قتل کی ہر پہلو سے تفتیش کرانے کا مطالبہ کیا،
