عشرت ثانی ہاکی کلب حیدرآباد نے سینئر لیگ کا اور قمر ہاکی الیون اکیڈمی نے جونیئر کیٹیگری کا فائنل جیت لیا
حیدرآباد(حیدرآباد گردوپیش)
ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن حیدرآباد اور قمر ہاکی الیون حیدرآباد کے زیر اہتمامِ معرکہ حق و جشن آزادی 7 سائیڈ ہاکی لیگ کے جونیئر کٹیگری بوائز اور گرلز پر مشتمل ٹیم قمر ہاکی الیون اکیڈمی نے ریحان عمر ملک ہاکی کلب کو 2-3 سے شکست دے کر فائنل جیت لیا فاتح ٹیم کے طحہ افتخار نے دو گول اسکور کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ایک گول لاریب نے اسکور کیا۔ لیگ کے سینئر کیٹیگری کے فائنل میں عشرت ثانی ہاکی کلب نے قمر ہاکی الیون نے کو 2-5 سے شکست دے کر فائنل جیت لیا فاتح ٹیم کی جانب سے اویس الدین نے 2, حمزہ خانزادہ نے 2 گول اسکور اور ایک گول منور حسین اسکور کیا جبکہ قمر ہاکی الیون حیدرآباد کی جانب سے ایک گول ریحان خان اور ایک گول طحہ نے اسکور کیا فائنل کی تقریب کے مہمان خاص سیکریٹری اسپورٹس و امور نوجوانان حکومت سندھ جناب منور علی مہیسر ، مہمان خصوصی کمشنر حیدرآباد جناب فیاض حسین عباسی اور مہمان اعزازی پروفیسر ڈاکٹر شجاع احمد مہیسر چیئرمین تعلیمی بورڈ تھے میچز کے اختتام پر مہمانوں کا لیگ میں شریک ٹیموں سے تعارف اور گروپ فوٹو کرایا گیا ۔ کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص منور علی مہیسر نے کہا کہ اس اسٹیڈیم کی بحالی اور اسٹروٹرف کی تبدیلی کے لیے خصوصی کوشش کرونگا ۔ اس لیگ کو شاندار انداز میں منعقد کرنے پر رضوان تنویر، افتخار الدین اور انکی ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ جناب منور علی مہیسر نے محکمہ کھیل کی جانب سے جونیئر کیٹگری اور سینئر کیٹیگری کی ونر ٹیم کو 15, 15 ہزار اور رنر اپ ٹیموں کو 10، 10 ہزار کیش پرائز دینے کا اعلان بھی کیا۔ مہمان خصوصی کمشنر حیدرآباد جناب فیاض حسین عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں ہماری افواج پاکستان نے مودی کی جاحارانہ کاروائی کا ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ انڈیا کی نسلیں برسوں یاد رکھے گی انھوں نے مزید کہا کہ آج گراؤنڈ پر اتنی بڑی تعداد میں گرلز اور بوائز کھلاڑی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جس لیول پر یہاں ہاکی پر کام ہو رہا وہ یقیناً قابل ستائش ہے۔ آخر میں مہمانان گرامی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ جونیئر کیٹگری لیگ میں رنر اپ ٹرافی ریحان عمر ملک ہاکی کلب کپتان رفعت فاطمہ اور عبد الحسیب نے وصول کی، جبکہ ونر ٹرافی قمر ہاکی الیون اکیڈمی کی کپتان سبحانہ انور اور طحہ افتخار نے وصول کی۔ جبکہ سینئر کیٹگری کے رنر اپ کی ٹرافی محمد یوسف اور یاسر شاہ نے وصول کی۔ جبکہ سینئر لیگ کی چیمپئین ٹیم عشرت ثانی ہاکی کلب کے کپتان منور حسین اور اویس الدین نے مہمان خاص منور علی مہیسر سے وصول کی۔ جونیئر کیٹگری لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو مہمان گرامی نے میڈلز تقسیم کیئے جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر مریم کیریو کی جانب سے جونیئر گرلز و بوائز کھلاڑیوں میں ہاکی بال تقسیم کی۔ قبل ازیں سیکریٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن نے مہمان خصوصی کو اجرک ٹوپی اور شیلڈ پیش کی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی کے صدر افتخار الدین مہمان خصوصی کمشنر حیدرآباد جناب فیاض حسین عباسی کو ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن حیدرآباد کا سونیئر اور اجرک ٹوپی پیش کی ۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے آئے ہوئے تمام مہمانوں جناب عشرت علی ، میگا پیگزل کے CEO عامر شیخ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر مریم کیریو کو سندھ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اجرک ٹوپی اور شیلڈ پیش کی ۔ رضوان تنویر نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حیدرآباد میں ہاکی کی بحالی اور فروغ کے لیے آپ لوگوں کی سرپرستی کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہم مل کر حیدرآباد کی یوتھ کو معاشرتی برائیوں سے بچا کر فزیکل اسپورٹس کی طرف راغب کرنے میں کامیاب ہو سکیں ۔ تقسیم انعامات کی اس پروقار تقریب میں سندھ اولمپک کے پرویز احمد شیخ اور فیضان شیخ ، مس حمیرا راجپوت، رمیز راجہ، عشرت علی خان ، ساجد شیخ ، محمد تقی ، محمد آصف راجپوت ، وسیم خان ، اعجاز شیخ، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر نوید الدین ، سینئر کھلاڑیوں میں احتشام الدین، قمر السلام ، اصغر علی ، محمد یونس اور عبد الوحید کے علاؤہ کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آج کے فائنل میچز میں ایمپائرنگ کے فرائض حماد بلوچ، سمیر الدین، حماد رضوان اور جاوید حسین نے سر انجام دیئے۔ خنشہ ظفر اور سمیر الدین نے کمپیئرنگ کے فرائض انجام دیئے جبکہ فیلڈ جیوری کے فرائض رانا باجی ، مس کہکشاں ، مریم سحر اور ربعیہ حنیف نے انجام دیئے،

