پاکستان

اکرم کینال کی بحالی کے منصوبے کی ضروریات کو جلد مکمل کیا جائے فرانکوئس اونیمس

حیدرآباد (گردوپیش) ورلڈ بینک کے شریک ٹاسک ٹیم لیڈر فرانکوئس اونیمس نے کہا ہے کہ اکرم کینال کی بحالی کے منصوبے کی ضروریات کو جلد مکمل کیا جائے اور اس پر کام شروع کیا جائے، انہوں نے سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ اکرم کینال منصوبہ ایک اہم منصوبہ ہے،جس کے ڈیزائن کو فیلڈ میں طے شدہ ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق حتمی شکل دی جائے تاکہ اکرم کینال کو بحال کرکے پانی کی فراہمی کو بہتر بنایا جاسکے،انہوں نے کہا کہ اکرم کینال کے ڈیزائن کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے اور جو ڈیزائن کم لاگت میں پائیدار ہو اسے شروع کیا جائے۔ سوات کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جمال مگن نے کنسلٹنٹس کو ہدایت کی کہ منصوبے میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی، سندھ حکومت کی جانب سے منصوبے کا فیلڈ ورک شروع کرنے کا بڑا دباؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ دو ہفتوں میں مکمل کی جائے اور اس کے نمونے ٹیسٹنگ کے لیے مہران یونیورسٹی اور معروف لیبارٹریز کو بھیجے جائیں اور اس کے مطابق ڈیزائن کو حتمی شکل دی جائے۔ اس موقع پر انجینئر ابراہیم سائمن نے پراجیکٹ کے کنسلٹنٹس کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اکرم کینال 1956 میں تعمیر کی گئی تھی جو سندھ کی پہلی فکسڈ کینال تھی، اس کا ڈیزائن ڈسچارج 3 ہزار 7 سو 14 کیوسک ہے جو کہ کمزور ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ ہے اور نہر اپنے ڈیزائن کے تحت پانی کو لے جانے کے قابل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نہر کے ڈیزائن پر کام کر رہے ہیں تاہم اس سے قبل کچھ فیلڈ لیول پانی کی پیمائش اور دیگر ضروری انجینئرنگ ٹیسٹ جاری ہیں۔ ورلڈ بینک کے وفد میں زرعی ماہر اولیور ڈیورنڈ، آبی ماہر ٹیزیانا اسمتھ اور دیگر حکام شامل تھے۔ اس موقع پر کنسلٹنٹس سے نہر کی جدید کاری کے بارے میں بریفنگ بھی لی گئی اور منصوبے کو مقررہ مدت کے مطابق مکمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ زراعت کے افسران نے بھی شرکت کی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی