حیدرآباد کی خبریں

حیدرآباد میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے سابق حق پرست اراکین اسمبلی

حیدرآباد(گردوپیش)

حیدرآباد میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے سابق حق پرست اراکین اسمبلی

ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے سابق حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے حیسکو کی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اب جبکہ حیسکو کی جانب سے حیدرآباد کے تمام علاقوں میں بھرپور آپریشن کے ذریعے ناجائز کنڈے ہٹانےاور بڑے پیمانے پر بجلی چوری روک دی گئی ہے اور ریکوری بھی بہتر ہو گئی ہے تو حیسکو صارفین کو سہولیات میں اضافہ کرنے کے بجائے علاقوں میں اعلانیہ کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور لنک اتار کر مستقل علاقوں میں بجلی بند کرنے کو معمول بنا لیا ہے صارفین حیسکو کے ساتھ ظلم کی انتہا کر رہی ہے مشاہدہ میں یہ آیا ہے کہ حیسکو نے ایک طرف ناجائز ڈیڈیکشن کی بھرمار کر دی ہے تو دوسری طرف غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10,11 گھنٹے سے بڑھا کر 14,15 گھنٹے کر دیا ہے بجلی چوری کے نام پر پہلے ہی ڈیڈیکشن کی وجہ سے عوام کا بجلی بل کا حجم بڑھا ہوا ہے انہیں اس ماہ کے بل کے ساتھ عارضی ڈیڈیکشن بل بھی تھما دئیے ہیں اور کارکردگی زیرو ہے جبکہ ایف آئی آر کی دہمکیاں الگ ہیں اس طرح حیسکو عوام کو زندہ درگور کرنا چاہتا ہے ، انہوں نے حیسکو انتظامیہ سے اپیل کی ہےکہ وہ عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے صارف دوست رویہ اپنائیں ایسا نا ہو کہ حیسکو کے مظالم اور زیادتیوں کے خلاف عوام روڈوں پرنکل آئیں اور انہیں کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے حیسکو فوری طور پر بجلی چوری روکنے کے بعد لوڈ شیڈنگ میں کمی لائے اور صارفین سے اپنا رویہ درست کرے

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال