پاکستان

پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی نے ناراض رہنماء سردار لطیف کھوسہ کو پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) سے نکالنے کے ساتھ ساتھ ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے اس واقعہ کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سردار لطیف کھوسہ کو گزشتہ ہفتے پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب دینے میں ناکام رہنے کے بعد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 14 ستمبر کو لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن ہونے کے باوجود آپ پارٹی کی اجازت کے بغیر کسی اور جماعت کے سربراہ کا کرپشن کیس میں دفاع کر رہے ہیں جس میں ان کو سزا دی جا چکی ہے، اسی طرح ان کے خلاف آفیشل سکریٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں بھی دفاع کر رہے ہیں۔ نوٹس میں سات روز میں جواب دینے کا کہا گیا تھا .

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی