حیدرآباد کی خبریں

صحافی ورکرز کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی اورنوکریوں سے نکالے جانے پرحیدرآبادیونین آف جرنلسٹس دستورکا اظہارافسوس

حیدرآباد(گردوپیش )

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کا روزنامہ دنیاکراچی فیصل آباد سمیت ملک بھر سے صحافیوں سمیت تمام اسٹاف کو نکالے جانے پر افسوس کااظہارکیاھےاور وزیراطلاعات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاھے ،

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستورکے صدر راحت کاظمی سرپرست اعلیٰ عبدالحفیظ عابد سینئر نائب صدر نصیر راہی نائب صدر خالد شیخ جنرل سیکرٹری لالہ مرزاخان جوائنٹ سیکرٹری وسیم شیروانی خازن عارف نورانی انفارمیشن سیکرٹری علی قریشی و ممبران مجلس عاملہ نے روزنامہ دنیا کراچی،فیصل آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں سے صحافیوں سمیت دیگر اسٹاف کو نوکریوں سے بے دخل کرنے جبکہ روزنامہ جنگ.امت .آج نیوز. کیپٹل ٹی وی.جسارت.نیوز ون اور عوامی آواز سمیت دیگر اداروں میں بروقت تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے وزیراطلاعات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے،
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر راحت کاظمی جنرل سیکرٹری لالہ مرزاخان نے اپنے جاری بیان میں کہاہےکہ مہنگائی کے اس دور میں جہاں میڈیامالکان کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کی توقع کی جارہی تھی لیکن انہوں نے تنخواہیں بڑھانے کے بجائے ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا جوکہ صحافی ورکرزاسٹاف کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ھے،
یونین نے جاری بیان میں مطالبہ کیاہےکہ بلاجواز نوکریوں سے نکالے گئے صحافیوں و اسٹاف کو بحال کیاجائے دوسری صورت میں احتجاج کیاجائے گا،

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال