شوبز

شاہین اور انشا آفریدی کی شادی کی تقریبات شروع

حیدرآباد(گردوپیش) ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کی شادی کی تقریبات شروع ہو گئیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا آفریدی اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی مہندی کی تقریب کراچی میں ہوئی جبکہ شادی کی تقریب بھی آج کراچی میں ہی ہوگی.
ان کے ولیمے کی تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گٸی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کی مہندی کی یہ تقریب شاہد آفریدی کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شرکت کی.
تقریب میں شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کو ایک ساتھ کھانا کھاتے اور گفتگو کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ مہندی کی تقریب میں رشتے داروں، قریبی دوستوں اور مختلف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

شوبز

مہوش حیات کا دلچسپ ویڈیو کے ذریعے مداحوں کو جھوٹ نہ بولنے کا مشورہ

کراچیگردو پیش : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف  اداکارہ مہوش حیات نے دلچسپ ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو منفرد
شوبز

شاہ رخ اور کاجول سات سال بعد کرن جوہر کی فلم میں اکٹھے نظر آئی گے

حیدرآباد(گردوپیش آن لائن نیوزڈیسک ) شاہ رخ خان اور کاجول کا شمار بلاشبہ بالی وڈ کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے۔