حیدرآباد(گردوپیش آن لائن نیوزڈیسک ) شاہ رخ خان اور کاجول کا شمار بلاشبہ بالی وڈ کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں نے’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’دل والے‘ سمیت کئی سپر ہٹ فلموں سے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔
بالی وڈ خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق یہ مشہور جوڑی سات سال بعد پھر بڑے پردے پر اکٹھی نظر آئے گی۔
شاہ رخ اور کاجول، کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں سپیشل پرفامنس دیں گے۔