اسلام آباد نوٹیفکیشن معطل بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی کرانے کاحکم اسلام آباد ہائی کورٹ
حیدرآباد گردو پیش اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہو ئے بلدیاتی انتخابات ۳۱دسمبر کوہی کرانے کا حکم صادر ردیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عکعلی نواز اعوان اور جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور ہائیکورٹ نے پٹیشنز منظور کرلیں ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے فیصلہ سنایا اور الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر کو شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں عدالت نے حکم دیا کہ وفاقی حکومت انتخابات یقینی بنانے میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرے۔
عدالت نے وزارت داخلہ کا 19 دسمبر اور الیکشن کمیشن کا 27 دسمبر کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا

