پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے کے جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کے تحت احتجاج
ٹنڈوآدم ( گردو پیش) جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر۔ حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم کی مصنوعات میں بےتحاشہ اضافے کے خلاف پورے ملک کی طرح جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کے تحت بھی پریس کلب ٹنڈوآدم پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے امیر جماعت اسلامی تحصیل ٹنڈوآدم عبدالغفور انصاری نائب امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم مشتاق احمد عادل اور سیکریٹری جماعت اسلامی ٹنڈوآدم عبد الستار انصاری نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ آئی ایم ایف کی غلام حکومت نے پاکستان کی عوام پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا بم گرایا ہیے عوام ویسے ہی روز مرہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہیے پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں کم ہیں ہم حکمرانوں سے کہتے وہ اپنی عیاشیاں ختم کریں اپنی گاڑیوں میں پیٹرول کی مد میں کفایت شعاری کا مظاہرہ کریں اور سرکاری گاڑیوں کا استعمال ختم کریں یہ لوگ اربوں روپے اپنی عیش وعشرت میں لٹاتے ہیں اگر حکمران عوام کی فکر کریں تو یہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہیے اس مہنگائی کی ذمہ دار ن لیگ شہباز حکومت اور پیپلز پارٹی ہیے جو دونوں ہاتھوں سے عوام کا خون نچوڑ رہیے ہیں جماعت اسلامی ہر فورم پر اپنی پاکستانی عوام کےیے آواز بلند کرتی رہیے گی اس ملک پاکستان کوایک دیانتدار اور مخلص قیادت کی ضرورت ہیے ایسی دیانتدار قیادت کی اس ملک کو مشکلات اور مسائل سے نکال سکتی ہیے الحمد اللہ جماعت اسلامی کے پاس دیانتدار قیادت موجود ہیے ہم پاکستان کی عوام سے کہتے ہیں وہ ہمارے دست و بازو بنیں تاکہ ان کرپٹ سیاست دانوں سے نجات حاصل کر سکیں۔ مشتاق احمد عادل اور عبدالغفور انصاری نے ٹنڈوآدم میں روز مرہ بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی اور وارداتوں پر اورخاص طور گذشتہ دنوں عبدالقدیر مغل کی دکان پر ہونے والی دو کروڑ روپے کی چوری پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ۔ چوری بر آمد کریں اور مجرموں کو پکڑ کیفر کردار تک پہنچائیں کارکنان جماعت اسلامی ۔ے فلگ شگاف نعرے بھی لگائے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو۔
مہنگائی ختم کر ۔امریکی غلامی نام مظور ،
