پاکستان

ایران نے یو ایس ایس ابراہام لنکن کو نشانہ بنانے کی دھکمی دیدی

حیدرآباد نیوز ڈیسک:
امریکہ کے بڑھتے جنگی جنون پر ایران نے یو ایس ایس ابراہام لنکن کو نشانہ بنانے کی دھکمی دیدی اور خبردار کیا کہ اگر امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن اس کی حدود میں آیا تو اسے فوری طور پر نشانہ بنایا جائے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
ایرانی بحریہ کے سربراہ شاہرام ایرانی نے کہا ہے کہ جیسے ہی امریکی کیریئر سٹرائیک گروپ ابراہام ایران کی میزائل رینج میں آئے گا، اسے مختلف قسم کے سمندر سے سمندر میں مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا جائے گا، اور یہ کارروائی ایرانی جنگی جہاز کی تباہی کا بدلہ لینے کے لیے کی جائے گی، جسے 4 مارچ کو امریکی حملے میں ڈبو دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکہ کے بڑھتے جنگی جنون پر ایران نے یو ایس ایس ابراہام لنکن کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی اور کہا کہ ایرانی حدود سے دور رہے.

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی