کمشنر حیدرآباد کی کاروائیاں لاکھوں روپے کے جرمانے عائد
حیدرآباد(گردو پیش) کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی کی ہدایات پر رمضان المبارک کے چوتھے روز بھی ڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول مہم بھرپور انداز میں جاری رہی۔ ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے بازاروں، سبزی و فروٹ منڈیوں، کریانہ اسٹورز، دودھ کی دکانوں اور دیگر کاروباری مراکز کا دورہ کیا۔رپورٹ کے مطابق ضلع حیدرآباد میں 143 انسپیکشنز کی گئیں، 57 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پر 78 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 34 وارننگز جاری کی گئیں۔ضلع جامشورو میں 72 انسپیکشنز کے دوران 17 خلاف ورزیوں پر 10 ہزار 600 روپے جرمانہ کیا گیا اور 20 دکانداروں کو وارننگ دی گئی۔

اسی طرح ضلع ٹھٹھہ میں 82 انسپیکشنز کے نتیجے میں 32 خلاف ورزیوں پر 33 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلع سجاول میں 106 انسپیکشنز کی گئیں جبکہ 2 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 42 وارننگز جاری کی گئیں۔ضلع بدین میں 75 انسپیکشنز کے دوران 22 خلاف ورزیوں پر 22 ہزار روپے جرمانہ اور 7 وارننگز جاری کی گئیں۔ضلع دادو میں 113 انسپیکشنز کے نتیجے میں 12 خلاف ورزیوں پر 8 ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 21 وارننگز جاری کی گئیں۔ضلع مٹیاری میں 79 انسپیکشنز کے دوران 9 خلاف ورزیوں پر 4 ہزار 500 روپے جرمانہ جبکہ 30 وارننگز جاری کی گئیں۔ضلع ٹنڈو الہیار میں 141 انسپیکشنز کے دوران 13 خلاف ورزیوں پر 8 ہزار روپے جرمانہ اور 33 وارننگز جاری کی گئیں۔ضلع ٹنڈو محمد خان میں 42 انسپیکشنز کے نتیجے میں 8 خلاف ورزیوں پر 5 ہزار روپے جرمانہ اور 6 وارننگز جاری کی گئیں۔مجموعی طور پر حیدرآباد ڈویژن میں 853 انسپیکشنز کی گئیں، 170 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جس پر 1 لاکھ 72 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 193 وارننگز جاری کی گئیں۔

کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزی اور مقررہ نرخنامے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
