حیدرآباد سائٹ کی صنعتیں بھی کراچی صنعتی زونز کے برابر مراعات کے مستحق ہیں۔ زبیر گھانگھرا
حیدرآباد (گردوپیش) حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیءرمین زبیر گھانگرا نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے چھوٹے اور درمیانے صنعتی ادارے ملکی معیشت کا اہم ستون ہیں، اور یہ ادارے ملکی جی ڈی پی میں بھرپور حصہ ڈالتے ہیں،اورہزاروں لوگوں کو غیر زرعی روزگار فراہم کرتے ہیں اور برآمدات میں حصہ دار ہیں۔ ان کی پیداوار اور کاروباری سرگرمیاں ملکی اقتصادی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں، مگر انہیں کراچی کے صنعتی زونز کے برابر پالیسی مراعات، بنیادی سہولیات اور مالی سپورٹ حاصل نہیں ہے ۔ زبیر گھانگرا نے کہا کہ حیدرآباد سائٹ کے کارخانے اور فیکٹریاں آج بھی متعدد چیلنجز سے دوچار ہیں جن میں بنیادی انفراسٹرکچر کی کمی، خراب سڑکیں، محدود پاور سپلاءی، ناقص پانی اور گیس کی دستیابی، اور رات کے وقت سیکیورٹی کے مساءل شامل ہیں،
ان حالات کی وجہ سے صنعتی کارخانوں کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے ، ٹرانسپورٹ کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے ، اور برآمدات پر منفی اثر پڑ رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے صنعتی زونز کے لیے 9 ارب 28 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج منظور کیا ہے ، جس میں انفراسٹرکچر کی مرمت، سڑکیں، ڈرینج، پاور اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ لیکن حیدرآباد ساءٹ کے لیے مساوی توجہ اور 1100ملین کی منظور شدہ فنڈنگ اب تک فراہم نہیں کی گءی، جس کی وجہ سے مقامی صنعتکار مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے کاروباری اخراجات بڑھ رہے ہیں۔زبیر گھانگھرا نے حکومت سندھ اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد سائٹ کی صنعتوں کو بھی کراچی صنعتی زونز کے برابر پالیسی مراعات فراہم کی جاءیں۔ ان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، تواناءی اور پانی کے مساءل کا فوری حل، سیکیورٹی انتظامات میں بہتری، اور مالی اور تکنیکی سپورٹ شامل ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ اقدامات فوری طور پر کیے جائیں تو نہ صرف صنعتی شعبے کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی بلکہ روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور ملکی برآمدات میں خاطر خواہ بہتری آءے گی۔انہوںنے مزید کہا کہ حیدرآباد ساءٹ کے کاروباری ادارے حکومت کے صنعتی منصوبوں، جیسے ، ڈیجیٹلاءزیشن اور انفراسٹرکچر اپ گریڈ، میں بھرپور تعاون کے لیے تیار ہیں، لیکن مساوی پالیسی سپورٹ کے بغیر صنعتی ترقی مکمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری تمام صنعتی اداروں کی نماءندگی کرتے ہوءے حکومت کے ساتھ مل کر حیدرآباد کے صنعتی شعبے کی ترقی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے

