Uncategorized کھیل

آرکے اسپورٹس مینجمنٹ کی سرلنکن قونصلیٹ کا دورہ،کونصل جنرل سنجیوا پٹیولا سے ملاقات

کراچی (رپورٹ وکیل الرحمن)آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کے چیئرمین عاطف اقبال ،وائس چیئرپرسن ارم فواد ، صدر رئیس خان ،ایگزیکٹو ممبر شہر بانو سید نے سری لنکن قونصلیٹ کا دورہ کیااور قونصل جنرل سنجیوا پٹیولا سے ملاقات کی ۔وفد نے ICC مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی پر قونصل جنرل کو مبارکباد پیش کی ۔

سنجیوا پٹیولا نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا اس وقت مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی مینز ورلڈ کپ میں سری لنکا کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔ورلڈ کپ کے دورارن پاکستان سے بھی تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد نے سری لنکا کادورہ کیا اور وہاں کی میزبانی سے لطف اندوز ہوئے ۔عاطف اقبال نے آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کی سرگرمیوں سے قونصل جنرل کو آگاہ کیا ۔انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام کھیلوں میں گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کو سامنے لے کر آیا جائے ۔. solous323 in loss of innocence

انہوںنے کہا کہ ہم سری لنکا کے تعاون سے کھیلوں کے انعقاد میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔امید ہے کہ اس سلسلے میں آر کے اسپورٹس کے ساتھ تعاون کیا جائے گا ۔رئیس خان نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ ہمارے اچھے روابط ہیں ۔دونوں ممالک کے درمیان اسپورٹس اور کلچر کے شعبوں میں تعاون کے بڑے مواقع میسر ہیں ۔بعد ازاں قونصل جنرل نے وفد کے ہمراہ کیک کاٹا اور عاطف اقبال نے قونصل جنرل کو اجرک کا تحفہ پیش کیا ۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

Uncategorized

Casino Lucky Green Guide – Step-by-Step Setup & Wagering

Before depositing at any online casino, take five minutes to read this checklist — it covers the steps most players
Uncategorized

Hommerson casino: stapsgewijze handleiding voor beginners

Whether you are a first-time visitor or returning to Hommerson casino, this guide covers the essential features you need to

2