سنز آف ٹنڈوآدم کے زیرِ اہتمام پانچویں پروگرام کی عید ملن تقریبِ ملاقات نیا ناظم آباد جیم خانہ میں شاندار میں منعقد ہوئی
ٹنڈوآدم (گردو پیش) سنز آف ٹنڈوآدم کے زیرِ اہتمام پانچویں پروگرام کی عید ملن تقریبِ ملاقات نیا ناظم آباد جیم خانہ میں شاندار و پروقار انداز میں منعقد ہوئی ، دلکش سجاوٹ، خوش گوار موسم اور حسین لائٹنگ نے تقریب کے ماحول کو مسحور کن بنا دیا، جہاں ہر طرف خوشی، اپنائیت اور خوبصورتی کا حسین امتزاج نمایاں تھا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف صنعتکار، سرمایہ کار اور بزنس کمیونٹی کی ممتاز شخصیت عارف حبیب تھے، تقریب میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں عارف حبیب (مہمانِ خصوصی)، شیخ خالد تواب (ستارۂ امتیاز، آنریری قونصل جنرل موزمبیق)، محمد اکرام راجپوت (صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری)، مجاہد اکبر (ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے)، عامر فاروقی (ڈی آئی جی سی آئی اے سندھ پولیس ) ، قاضی عبدالمقتدر (ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ریٹائرڈ) ، منتظر مہندی (پراسیکیوٹر جنرل سندھ)، کمانڈر شوکت علی (ڈی آئی جی پولیس ریٹائرڈ) نوابزادہ جام فاروق علی خان ، ڈاکٹر فواد احمد ( ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال کراچی ) ممتاز سماجی شخصیت سید آصف حسن جمیل ، ڈائریکٹر سلیمان روشن میڈیکل کالج ٹنڈوآدم حاجی قطب الدین شیخ ، ڈاکٹر سلیم حیدرسمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ تقریب میں شریک مہمانوں کے درمیان پرانے دوستوں کی ملاقاتوں کی خوشی دیدنی تھی جبکہ نئی دوستیوں اور تعلقات کے آغاز نے محفل کو مزید خوشگوار بنادیا ایک طرف قہقہوں کی گونج سنائی دیتی رہی تو دوسری طرف ملک کی معروف کاروباری شخصیات اور سینئر بیوروکریٹس کے درمیان سنجیدہ ، بامقصد گفتگو کا تبادلہ خیال بھی جاری رہا مقررین نے اپنے خطاب میں سنز آف ٹنڈوآدم کے مثبت کردار کو نمایاں الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم نہ صرف باہمی روابط کو مضبوط بنا رہا ہے بلکہ معاشرے میں ہم آہنگی ، اتحاد ، مثبت سوچ کے فروغ میں بھی نمایاں کردار ادا کررہا ہے تقریب کی کامیابی کو منتظمین کی بہترین حکمت عملی ، انتھک محنت اور مربوط کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا گیا سنز آف ٹنڈوآدم کی منیجمنٹ کمیٹی کے روح رواں اسرار احمد خان ، فیروز خان غوری ، اعجاز شیخ ، شاہ محمد ، شاہ نواز خان ، فیصل عزیز غوری ، مرزا اشفاق بیگ ، سمیت تمام ساتھیوں کی کاوشوں نے پروگرام کو یادگار بنادیا اس موقع پر ٹنڈوآدم کے سینئر ریٹائرڈ اساتذہ سید مظفر حسین شمیم ، حنیف اصغر انصاری اور رضا اللہ خان سمیت دیگر اساتذہ نے خصوصی شرکت کی ۔ جبکہ ٹنڈوآدم سے آئے ہوئے وکلا ، اساتذہ ، تاجروں کے وفود نے بھی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔ پروگرام کی نمایاں خصوصیت ٹنڈوآدم کے پانچ ” ہیروز ” کو شیلڈ سے نوازنا تھا جنہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستان کا نام روشن کیا اس موقع سننز آف ٹنڈوآدم کی جانب سے معزز مہمانوں کو گلدستے پیش کئے گئے اور سندھ کی ثقافت کی خوبصورت علامت اجرک بطور تحفہ پیش کی گئیں پروگرام چیئرمین ایم سی ٹنڈوآدم غلام مرتضیٰ جونیجو، سابق چیئرمین مسرور احسن غوری ایڈوکیٹ، نیو کراچی ٹاؤن کے وائس چیئرمین شعیب ظہیر ، ممبر سندھ بار کونسل الطاف حسین جونیجو ایڈوکیٹ ، سعادت نور خان، عمران عزیز غوری، سید معراج شاہ ، خرم جنید ، جنید غوری ، پیپلز پارٹی ٹنڈوآدم کے صدر تاج محمد وریاہ، سید محمد صابر شمع ، یاسین لاکھانی، ناصر لاکھانی ، سردار عارف خاصخیلی ، الطاف ممتاز جونیجو، ڈاکٹر عبدالحمید غوری ، ڈاکٹر آصف ندیم قریشی، ڈاکٹر طارق آرائیں، ڈاکٹر عبد الوحید شیخ ، ڈاکٹر بشیر احمد خاصخیلی، پروفیسر احمد بلال غوری ، پروفیسر احمد جبران غوری ، پروفیسر محمد ادیب عالم ، حمزہ عالم ایڈوکیٹ ، ملک ارشاد علی ، شیخ عاطف علی ، سید آصف شاہ ، محمد یوسف بادام ایڈوکیٹ ، راشد علی خان ایڈوکیٹ ، عبدالرزاق ایڈوکیٹ بچل انٹر ایڈوکیٹ ، رزاق ساند ایڈوکیٹ ، حافظ فرقان احمد انصاری ، مشرف کریم ، مظفر علی بہلم ،سینئر صحافی عمر فاروق قریشی ، مطلوب علی خان ، ملک احسان غوری ، راشد چوہان ، سید عزیز الرحمن ، سید نعمان احمد ، حاجی رمضان مجید انصاری، حاجی حامد انصاری، شرف الدین انصاری ، جاوید غوری ، ریحان غوری ، سید توحید شاہ عبدالستار انصاری ، جہانگیر اقبال ، احسن حبیب غوری ، عارف سلام غوری ، اسامہ غوری ، اور دیگر معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
یہ تقریب نہ صرف ایک شاندار سماجی اجتماع ثابت ہوئی بلکہ باہمی روابط کے فروغ، ثقافتی اقدار کے احیاء اور مثبت سوچ کے پیغام کی ایک خوبصورت اور کامیاب مثال بھی بن کر سامنے آئی۔