حیدرآباد کی خبریں

سکھر ٹو حیدرآباد موٹر وے حیدرآباد مٹیاری اور جامشورو اضلاع میں مجموعی طور پر 6 انٹر چینجز قائم کیے جائیں گے،

حیدرآباد(گردو پیش ) سکھر تا حیدرآباد موٹروے منصوبے کے سلسلے میں آج ایک اجلاس کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت کمشنر آفیس شہباز بلڈنگ میں منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر قادری، ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے شرکت کی،اجلاس میں کمشنر کو منصوبے کی اب تک کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے آگاہ کیا کہ حیدرآباد، مٹیاری اور جامشورو اضلاع میں مجموعی طور پر 6 انٹرچینجز قائم کیے جائیں گے، جن میں ایک انٹرچینج حیدرآباد، 2 مٹیاری جبکہ دیگر جامشورو میں شامل ہیں، اس کے علاوہ موٹروے پر 2 ریسٹ ایریاز اور 2 سروس ایریاز بھی تعمیر کیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس کو یقین دہانی کرائی کہ روینیو عملہ زمین کے ریکارڈ کی تصدیق اور حد بندی کے عمل کے لیے ہفتہ اور اتوار کے دن بھی دستیاب رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں عوام کی جانب سے زمین کا قبضہ بھی فراہم کیا جا چکا ہے، اس موقع پر کمشنر فیاض حسین عباسی نے کہا کہ ایم نائن منصوبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت جون سے اس منصوبے پر عملی کام کا آغاز چاہتی ہے، انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ منصوبے کی راہ میں حائل سافٹ اور ھارڈ تجاوزات کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے تاکہ کام بروقت شروع کیا جا سکے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال