پاکستان

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے آج ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن حیدرآباد کا دورہ

حیدرآباد(گردوپیش) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے آج ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن حیدرآباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد شیخ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حالیہ سیلابی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے سیلاب سے متعلق تمام پیشگی ریسکیو اور رلیف سرگرمیوں کو نمایاں طور پر میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے پر محکمہ اطلاعات کے کردار کو سرہاتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات کی وجہ سے عوام تک سندھ حکومت اور انتظامیہ کی کاوشیں مؤثر انداز میں اجاگر ہو رہی ہیں – ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن حیدرآباد شہزاد شیخ نے کہا کہ سینئر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ اطلاعات کے فوکل پرسنز ہر ڈویژن اور ضلع میں تعینات کیے گئے ہیں تاکہ سندھ حکومت کی ریسکیو اور رلیف سرگرمیوں کو اجاگر کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب آنے سے قبل ہی ریسکیو اور رلیف کے حوالے سے بھرپور اقدامات کیے ہیں اور ان کوششوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے محکمہ اطلاعات سندھ کے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔ ملاقات کے دوران ضلعی انتظامیہ کے کاموں کی تشہیر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انفارمیشن آفیسر علی وقاص سہتو بھی موجود تھے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی