میرا سندھ

گلشن پارک ٹنڈوآدم میں قائم کی گئی دکانوں کو فوری طور پر مسمار کرنے کا اعلان

ٹنڈوآدم ( رپورٹ عمر فاروق قریشی )  میونسپل کمیٹی کا اجلاس، متنازع منصوبوں پر اعتراضات، 7 رکنی کمیٹی قائم گلشن پارک میں تعمیر دکانوں کو مسمار کریں گے 

ٹنڈوآدم: ٹنڈوآدم میونسپل کمیٹی کا اہم اجلاس میونسپل چیئرمین غلام مرتضیٰ جوڻیجو کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تینوں دھڑوں، جوڻیجو گروپ، ڈيرا گروپ اور شوقین گروپ کے کونسلرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈيرا اور شوقین گروپ کے کونسلرز کی جانب سے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر سخت اعتراضات اٹھائے گئے، جن میں میونسپل پارک میں قائم کی گئی دکانیں، گدھا گاڑی اسٹینڈ، محمدی چوک پر 36 دکانوں اور میونسپل آفس کے قریب 4 دکانوں کی تعمیر، پرانی نادرا آفس کی نیلامی اور اسٹیشن چوک پر شاپنگ سینٹر بنانے کے منصوبے شامل تھے۔اعتراضات کے بعد میونسپل چیئرمین نے پارک میں قائم کی گئی دکان کو فوری طور پر مسمار کرنے کا اعلان کیا اور باقی منصوبوں کے جائزے کے لیے ایک 7 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ کمیٹی تینوں پیپلز پارٹی دھڑوں سے دو، دو ارکان پر مشتمل ہوگی، جبکہ چیئرمین خود اس کے سربراہ ہوں گے۔ کمیٹی تمام مکمل یا جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی، اور آئندہ کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ کمیٹی کی منظوری کے بغیر شروع نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی ڈيرا گروپ کے کونسلرز لالا محمد ایوب خان، عامر خاصخیلی اور امتیاز آرائیں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نے پارک میں قائم دکانوں کو گرانے اور گدھا گاڑی اسٹینڈ کو موجودہ حالت میں برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ دیگر منصوبوں پر 7 رکنی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی شوقین گروپ کے کونسلرز ملک ذوالفقار روشن، رانا ذوالفقار، انور عباسی اور دیگر نے ٹنڈوآدم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس ان کی درخواست پر بلایا گیا، جس میں چیئرمین نے تمام متنازع منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ ان کے مطابق یہ کمیٹی جلد قائم کی جائے گی اور آئندہ تمام منصوبے اسی کمیٹی کی منظوری سے ہی شروع کیے جائیں گے،

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان میرا سندھ

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور نے سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری کی جانب سے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے ساتھ توہین آمیزروئے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ھے

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر لالہ مرزاخان جنرل سیکرٹری فہیم صدیقی اور ممبران مجلس عاملہ نے سینئر صحافی مطیع
میرا سندھ

حیدرآباد (گردوپیش) ایڈ منسٹر یٹر شعیب احمد ملک میونسپل کمشنر فاخر شاکر کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لطیف آباد اینٹی

انکروچمنٹ شکیل قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سٹی حیدرآباد کی زیر نگرانی حیدرآباد کے مختلف بازاروں میں اور مختلف