تمام سر پلس ملازمین کی جوائنگ کا مرحلہ مکمل ہوچکا ھے ہماری کوشش ھے کہ ماہ جون کی تنخواہیں انہیں بروقت اداکی جائیں اقبال احمد خان
حیدرآباد (گردوپیش) جینکوز جامشورو، کوٹری اور گڈو پاور ہائوسز کے سرپلس ملازمین کو حیسکو اور سیپکو میں ضم کرانا یونین کی کاوشوں سے ممکن ہوا۔ اس حوالے سے حیسکو ہیڈ کوارٹرز اور سیپکو ہیڈ کوارٹرز میں صدر یونین عبداللطیف نظامانی کی خصوصی ہدایت پر استقبالیہ کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں پرپاورہاوسز کے سرپلس ملازمین کی رہنمائی کیلئے اور دور دراز سے آئے ہوئے ملازمین کی قانونی ، دفتری مدد کے ساتھ کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ آنے والے ملازمین کو کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈ ا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے صوبائی جنرل سیکریٹری سندھ اقبال احمد خان نے حیسکو ہیڈ کواٹرز میں یونین کی جانب سے جینکوز ملازمین کیلئے لگائے گئے اسقتبالیہ کیمپ میں موجود جامشورو ، کوٹری ، گڈو، پاور ہائوسز کے سرپلس ملازمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یونین کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری اعظم خان، صوبائی میڈیا کوآرڈنیٹر محمد حنیف خان کے علاوہ جامشورو پاور ہائوسز کے نوید عباسی ، عباس چانڈیو، ریاض چانڈیو، راحیل اکبر، سمیع الدین فوجی ، حامد قائمخانی، مہر اللہ خان، اکرم خان، وقاص احمد ، علی محمد خانزادہ ، احسن خان، و دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان نے استقبالیہ کیمپ پر اظہار خیال کرتے ہوئے مزید بتایا کہ تمام سرپلس ملازمین کی جوائنگ کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے ہماری کوشش ہے کہ تمام ملازمین کی ماہ جون کی تنخواہیں انہیں بروقت ادائیگی ممکن ہوسکے اس حوالے سے یونین نے صدر یونین عبداللطیف نظامانی کی ہدایت پر حیسکو کے جنرل منیجر ریاض احمد پٹھان اور ڈپٹی منیجر علی خان جمالی سے ملاقات کرکے سرپلس ملازمین کے مسائل بالخصوص تنخواہوں ، میڈیکل اور پوسٹنگ کے حوالے سے بات چیت کی جس پر متعلقہ افسران نے یقین دھانی کرائی ہے کہ کاغذات کی فوری تکمیل کے بعد تمام مراحل کو ترتیب وار حل کر لیا جائیگا انہوں نے سرپلس ملازمین کو یقین دلایا کہ جسطرح یونین نے آپکی ملازمت کو تحفظ فراہم کیا اسی طرح آگے بھی آپکے ساتھ یونین شانہ بشانہ موجود رہے گی اور آپ کو اس مشکل اور کٹھن مرحلے پر ہر گز ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی جب تک آپ کی پوسٹنگ نہیں ہوجاتی یونین چین سے نہیں بیٹھے گی آپکو بھی اپنے اندر اتحاد قائم کرنا ہوگا۔ اور مزدور دشمنوں کو اپنی صفوں سے نکال کر ایک جھنڈے تلے جمع ہوکر خود کو اور یونین کو مضبوط کرنا ہوگا،
