حیسکو انتظامیہ ٹنڈوآدم نے صارفین کاجیناحرام کردیاھے امیر جماعت اسلامی عریف اللہ سیفی
حیدرآباد (گردوپیش) امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم سیدعریف اللہ سیفی ، نائب امراء مشتاق احمد عادل ، عبدالغفور انصاری انجمن تاجران کے صدر محمد اقبال بھٹی، نائب صدر حبیب خان ، نے اپنے بیان میں حیسکو کی جانب سے ٹنڈوآدم میں مسلسل کئی کئی گھنٹے کی بلا جواز لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیسکو انتظامیہ نے ٹنڈوآدم کی عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی اور حبس میں حیسکو ٹنڈوآدم کی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل کئی روز سے مختلف بہانوں سے 17 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث بچے ، بوڑھے اور خواتین کا جینا محال ہوگیا ہے ۔ جبکہ ضعیف العمر افراد شدید گرمی اور حبس میں بجلی نہ ہونے کے باعث بے ہوش ہو رہے ہیں اور مریض شدید اذیت کا شکار ہیں، حیسکو ٹنڈوآدم نے عوام کا سکون اور چین برباد اور راتوں کی نیند حرام کر دی ہے جس کے باعث لوگ ذہنی مریض بنتے جارہے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوآدم میں مختلف بہانوں سے کئی کئی گھنٹے بلاجواز لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ٹنڈوآدم کے عوام کو عوام دشمن عناصر اورلوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے انہوں نے کہاکہ ٹنڈوآدم سےبلا جواز لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی ، انجمن تاجران عوام کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کرے گی۔
