میرا سندھ

غیراعلانیہ لوڈ،یڈنگ کے خلاف حیسکو سب ڈویژن اڈیرولعل کے خلاف حتجاج

حیدرآباد (گردوپیش)
حیسکو سب ڈویژن ODL کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور قیصرگوٹھ سے متصل علاقے سے ڈی فٹنگ سے سینکڑوں گاؤں کی بجلی منقطع کرنے اور پرائیویٹ اہلکاروں کی حیسکو میں ٹھیکیداری سسٹم کے خلاف ( ٹنڈوالہ یار ایکشن کمیٹی)
کے تحت بس اسٹاپ قیصر سینھڑو کے مقام پر ٹائروں کوآگ لگاکر احتجاج کیاگیا،
مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور حیسکو کے راشی عملے کے خلاف اور ریٹائرڈ ملازم امانت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے،


مظاہرین میں سینئر صحافی لالہ مرزاخان اشرف خاصخیلی عمر بلوچ، سبیل خان حاجی بلاول خاصخیلی، لالہ رحیم خان سمیت دیگر کررہے تھے،
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے لالہ مرزاخان نے کہاکہ حیسکو کے چند ملازمین جسکے نام وہ لینا نہیں چاہتے بجلی چوری میں ملوث ہیں اور وہ خود بجلی چوری کرنے کی سہولت کاری کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ حیسکو سب ڈویژن اوڈیرولعل میں سینکڑوں پانی کے ٹیوب ویل،
لومز فیکٹریاں، AC اہلکاروں کی سرپرستی میں فیکس ریٹ پر چل رہے ہیں جس کے باعث حیسکوکو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑھ رہاہے،


مقررین نے بتایا کہ ایسے کئی گاؤں کا انہیں علم ھے جہاں منتھلی جمع ہوتی ھے اور بعد میں حیسکو کے
راشی اہلکاروں کے حوالے کی جاتی ھے
اور پھرلائن لاسس سےبچنے کلئے یہی راستہ اختیار کیا جاتا ھے،
مقررین نے کہاکہ مزکورہ اہلکار شاٹیج پوری کرنے کیلئے ہمارے علاقے کی بجلی روزانہ کی بنیاد پر صبح سے لیکر شام تک بند کر دیتے ہیں جبکہ ہم نے تمام بل ادا کیئے ہوئے ہیں،
مظاہرین نے بتایا کہ علاقے میں فیکس ریٹ پر سینکڑوں لومز فیکٹریاں اور AC ٹیوب ویل چلتے ہیں جہاں سے حیسکو کے اہلکارماہانہ لاکھوں جبکہ سالانہ کروڑوں روپے جمع کرتے ہیں جس سے حیسکو کو سالا نہ کروڑوں کا نقصان ہوتاھے،دوسری جانب کرپشن کی رقم سے ملازمین نے ٹنڈوادم سے متصل علاقے فوجی موڑ پر آٹے کی چکیاں بھی لگالی ہیں اور یہی وجہ ھے کہ فوجی موڑ تک بجلی کا دورانیہ بالکل سہی ہوتا ھے جبکہ قیصر گوٹھ سے ہمارے سینکڑوں گاؤں کی بجلی کاٹ دی جاتی ھے،
حیسکو سب ڈویژن سے ریٹائرڈ ملازم امانت حیسکو سب ڈویژن کا خاص سمجھا جاتا ھے جس نے دوبھتیجے حیسکو میں ملازم رکھوائیں اور خود بھی ریٹائرڈ ہونے کے بعد سرگرم ھے اور لاکھوں روپے کی کرپشن کررہے ہیں،امانت کی علاقے کے لوگوں سے لین دین کافی پرانے ہیں اور انہیں علم ھے کہ کہاں کہاں سے وہ اپنے اور دیگر ساتھیوں کاکےجیب گرم کرسکتا ھے،
ریٹائرڈ ملازم امانت کی غیر قانونی سرگرمیوں اور حیسکو دشمن سرگرمیوں کے خلاف عوام میں غصے کی لہر دوڑ گئی ھے اور آج کا احتجاج بھی اس نتیجے کی کڑی ھے،


مظاہرین نے وفاقی وزیر پانی وبجلی، وزیر اعظم پاکستان اور حیسکو چیف سے مطالبہ کیاھے کہ انکے علاقوں کی بجلی کو فوری طور بحال کرکے راشی پرائیوٹ اہلکارامانت کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے دوسری صورت میں ٹنڈوالہ یار ٹو ٹنڈوآدم روڈ پر دھرنا دیاجائے گا ،

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان میرا سندھ

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور نے سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری کی جانب سے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے ساتھ توہین آمیزروئے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ھے

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر لالہ مرزاخان جنرل سیکرٹری فہیم صدیقی اور ممبران مجلس عاملہ نے سینئر صحافی مطیع
میرا سندھ

حیدرآباد (گردوپیش) ایڈ منسٹر یٹر شعیب احمد ملک میونسپل کمشنر فاخر شاکر کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لطیف آباد اینٹی

انکروچمنٹ شکیل قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سٹی حیدرآباد کی زیر نگرانی حیدرآباد کے مختلف بازاروں میں اور مختلف