عیدالفطرکی خوشیوں میں ہمیں شہداءکے بچوں کو شامل رکھنا ہوگا انیس احمد قائم خانی
حیدرآباد(گردوپیش عید الفطر کی خوشیوں میں ہمیں تحریک شہداء اور اسیروں کی فیملیز کو شامل رکھنا ہے انیس احمد قائم خانی
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما انیس احمد قائم خانی حیدرآباد ڈسٹرکٹ آمد ذمہ داران کارکنان اور عوام سے عید ملی اور انہیں عید کی مبارکباد دی اس موقع پر حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کی خوشیوں میں ہمیں تحریک شہداء اور اسیروں کی فیملیز کو شامل رکھنا ہے آج ہم جن کامیابیوں پر ہیں یہ انکی جدوجہد کی بدولت ہے۔

انہوں نے کہاکہ اختلاف رائے کو مخالفت میں تبدیل کرنے والے قوم کے رہنما نہیں قوم کے دشمن ہوتے ہیں اختلاف رائے رکھنا سب کا حق ہے اور اختلاف برائے اصلاح ہونا چاہیے ناکہ حاسد کینہ اور رنجش کی بدولت ہو ۔انہوں نے کہاکہ
چند لوگ تقسیم کرو اور حکومت کرو کہ پالیسی پہ کاربند ہے اس لیے وہ متحدہ قومی موومنٹ کے اتحاد سے خوفزدہ ہیں ہمیں اپنے اتحاد کو مزید پروان چڑھانا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی طاقت کا سرچشمہ
عوام نہیں بلکہ وڈیرے اور جاگیردارانکی طاقت ہے اسلئے انہیں سندھ کی عوام کے مسائل نظر نہیں اتے ۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی سینیئر رہنما انیس احمد قائم خانی حیدرآباد حالی روڈ پر نماز عید الفطر ادا کی اس موقع پر ان کے ہمراہ جوائنٹ انچارجز وایم پی اے راشد خان ۔ندیم قاضی واراکین بھی تھے ،

جبکہ حیدراباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی اور حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ۔پروفیسرانجینئر علیم خان زادہ۔انجینئر صابر حسین قائم خانی اور ناصر حسین قریشی نے حیدراباد شہر کے مختلف عید گاہوں اور جامع مسجد میں نماز عید الفطر ادا کی اور لوگوں سے عید ملی اور انہیں عید الفطر کی مبارک باد دی


