جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی گرفتار
حیدرآباد (گردوپیش ویب ڈیسک: جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی گرفتار کر لئے گئے ہیں، ڈی سی ڈیرہ بگٹی نے نوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری کے لئے تھری ایم پی او کے تحت احکامات جاری کئے تھے۔ ڈی سی کے احکامات کے بعد پولیس ٹیم نے بگٹی ہاؤس ڈیرہ بگٹی سے بغیر کسی مزاحمت کے نوابزادہ گہرام بگٹی کو حراست میں لیا، اس حوالے سے ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی کا کہنا ہے کہ 30 روز کیلئے نوابزادہ گہرام بگٹی کو جیل منتقل کیا جائے گا۔
نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان حکومت کے خلاف آج لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔ جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا ہے کہ نوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ یاد رہے جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی گرفتار کر لئے گئے ہیں، ڈی سی ڈیرہ بگٹی نے نوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری کے لئے تھری ایم پی او کے تحت احکامات جاری کئے تھے

