حیدرآباد کی خبریں

پروفیسرانجینئر عبدالعلیم خانزادہ کا ڈپٹی کمشنر حیدرآباد و اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد کے ہمراہ لطیف آباد کے بازاروں کا دورہ اشیاء کی زائد قیمت پر فروخت پر کاروائی

حیدرآباد(گردوپیش)
ایم کیو ایم کے حق پرست رکن قومی اسمبلی این اے 219 لطیف آباد پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد و اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد و دیگر عملے کے ہمراہ لطیف آباد کے بازاروں کا عوام کی شکایات پر دورہ کیا اور تاجروں، فروٹس فروخت کنندگان کے خلاف سرکاری قیمت سے زائد پر فروخت پر انکے خلاف کاروائی کی اور جرمانے کئے گئے اس موقع پر عوام نے اس عمل کو سراہا اور کہا کہ تاجروں اور ذخیرہ اندوزوں نے اس ماہ مبارک کی رحمتوں و عبادتوں کی خوشی کو ماند کر دیا ہے لیکن اگر اس طرح عوامی نمائندے اور ضلعی انتظامیہ کوشش کرے تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں عوام کی شکایت پر زائد قیمت وصول کرنے والوں سے انکے پیسے واپس کروائے گئے اور تاجروں کو تنبیہہ کی گئی کہ وہ حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر اشیاء و فروٹس فروخت کریں اور ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں،

حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے عوام و تاجروں سے اپیل کی کہ وہ اس ماہ مبارک میں عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور حکومت و ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد و اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد کو بھی ہدایت کی کہ وہ اور ان کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے بازاروں کا دورہ کرے اور زائد قیمت پر اشیاء و فروٹس فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرے اس موقع پر ایم کیو ایم کے ٹاؤن انچارج و کمیٹی

کارکنان بھی حق پرست رکن قومی اسمبلی کے ہمراہ تھے ،

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال

2