پاکستان

سندھی زبان کو قومی زبان کادرجہ دیاجائے سندھی دانشوروں کامطالبہ

حیدرآباد(گردوپیش
سندھی زبان کو قومی زبان کادرجہ دیاجائے،
سندھی لینگویج اتھارٹی کی جانب سے منعقد کردہ سندھی زبان قومی زبان کی آگاہی مہم کی اختتامی تقریب ڈاکٹر نبی بخش بلوچ ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں معروف ادیب جامی چانڈیو، چیئرمین سندھی لینگویج اتھارٹی ڈاکٹر اسحاق سمیجو، سیکریٹری سندھی لینگویج اتہارٹی ڈاکٹر احسان دانش، ڈاکٹر فتح محمد مری سندھی کہانی کار تہمینہ مفتی، سلیم جروار، کلاسیکل گلوکار مظہر حسین، اور دیگر معززین نے شرکت کی،


تقریب کے دوران مختلف ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو انعامات سے نوازا گیا، جن میں محمد خان کنگو اور جاوید مہر کی دستاویزی فلموں کو خصوصی اعزاز دیا گیا۔ اس موقع پر سندھی زبان کی ترویج اور قومی سطح پر اس کی پذیرائی پر زور دیا گیا،
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سندھی لینگویج اتہارٹی ڈاکٹر اسحاق سمیجو نے کہاکے جو خواب ہم نے دیکہا تھا کے عوام کو اپنی قومی زبان کے لیئے بیدار کریں اس مہم کے دوران ہم مل کر ایک مھینہ اپنی زبان اہمیت، شناخت، تاریخ کو منایا اور زبان کو قومی لیول پر درجہ دینے کے لیئے بڑے فورمز پر آواز اٹہائی۔ انہوں نے کہا کے یے ہمارا ایمان ہے کے ایک دن سندھی زبان کو قومی زبان کا درجہ ملے گا، قوموں کا ذکر قرآن پاک میں بھی ہے، سندھی قوم ایک شناخت ہے جو ہزاروں سالوں سے چلتی آرہی ہے۔ انہونے کہا کے آج کے دور میں سندھی زبان کو سب سے اہم مسئلا نئی نسل میں اس کو منتقل کرنا ہے۔


ہمیں اپنی آنے والی نسلیں اپنی زبان کو ساتھ لے کر چلتے رہیں، زبان ہماری بنیاد ہے، ہمیں اس بات پر مایوس نہیں ہونا چاہیئے کہ ہم ایک دن اپنی زبان کو قومی زبان بناکر رہے گے۔ انہوں نے کہاکے ماہ فروری میں سندھی بولی قومی بولی کے فروغ کے لیئے سندھ بہر میں 100 سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بہرپور شرکت کی،
جامی چانڈیو نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھی قومی بولی مہم میں شمولیت اختیار کرنے والے ہر ادارے اور فردون کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اتنے زبردست مہم پہلے کبھی نہیں چلی، اسلام آباد میں سندھی لینگویج اٹارٹی کا بولی سیشن سب سے شاندار رہا، ریاستی سطح پر سندھی زبان کو قومی بولی کا درجا دلوانے کا سفر طویل ہے، سندھیوں نے صرف سندھی نہیں بلکہ دیگر زبانوں کا کیس بھی اٹھایا ہے، سرائیکی بھی اپنے زبان کے حوالے سے حساس ہیں، وفاقی سطح پر سندھی اور دیگر قدیمی زبانوں کو قومی بولیوں کا درجا ملنے تک آئین میں گنجائش ہے کہ صوبے اپنے زبانون کو دفتری اور سرکاری زبان کے طور پر رائج کریی، آج کے دور میں صرف بولی بولنے سے زبان نہیں بچ پائی گی، اپنی زبان میں ادب و علم تخلیق کرنا پڑیگا، ٹیکنالوجی کے دور میں بھی سندھی شامل ہے، جامی چانڈیو نے کہا کہ اپنے زبان چھوڑ کر انگریزی اور اردو بولنے والے سندھی احساس کمتری کا شکار ہین، اس مہم کے ذریعے اس احساس محرومی کو ختم کرنا ہے، استاد زبانون کے محافظ ہوتے ہیں۔


سندھی لینگویج اتھارٹی کے اسسٹنٹ ایڈیٹر شوکت چاچڑ نے بتایا کے ایک ماہ کی مہم کے دوران دوران سندھ کی مختلف یونیورسٹیوں میں دورے کیے اور تعلیمی اداروں میں سندھی زبان کو نمایاں کرنے کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سماجی تنظیموں کے تعاون سے اس مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا گیا،
اس موقع پر سگا کے وائس چیئرمین خالد حسین چنا نے کہا کہ یہ مہم پورے مہینے جاری رہی اور اس دوران مختلف اضلاع میں 33 تقاریب سگا کے پلیٹ فارمز کے تحت منعقد کی گئیں، جن میں سیمینار، ادبی نشستیں، اور آگاہی پروگرام شامل تھے،
مقررین نے مطالبہ کیا کہ سندھی زبان کو قومی زبان کا درجہ دیا جائے اور پاکستان میں تمام علاقائی زبانوں کو ان کا جائز حق دیا جائے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی