حیدرآباد کی خبریں

حیدرآباد (گردوپیش) ریلوے پولیس کی دوران گشت پلیٹ فارم سے ایک ملزم گرفتار بڑی مقدار میں شراب برآمد مقدمہ درج

حیدرآباد (گردوپیش) ریلوے پولیس کی دوران گشت پلیٹ فارم سے ایک ملزم گرفتار بڑی مقدار میں شراب برآمد مقدمہ درج ملزم لاھور جارھا تھا پولیس ذرائع تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر تعینات ایس ایچ او ضمیر صدیقی اور اسپیشل برانچ کے جوانوں نے مشترکہ کاروائی کرتے ھوئے ملزم عبید خان یوسف زئی کے قبضے سے اٹھارہ شراب کی بوتلیں برآمد کرکے مقدمہ نمبر 18/2025 درج کردیاگیا پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عبید خان ولد عبد الجبار یوسف زئی گاما پاڑہ حیدرآباد کا رہائشی ھے جو بذریعہ مسافر ٹرین سے لاھور جانے کے لیے پلیٹ فارم نمبر ایک بیٹھا تھا کہ ایس ایچ او ضمیر صدیقی اور اسپیشل برانچ کے جوانوں نے مسافر کا سامان چیک کیا تو اٹھارہ شراب کی بوتلیں برآمد کیں جس پر ریلوے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا دوسری جانب مزکورہ ایس ایچ او نے میڈیا کو بتایا کہ ریلوے پولیس کے جوان 24 گھنٹے اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ھیں ھماری اولین ترجیحات میں شامل ھے ہر صورت میں منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کو ممکن بنایا جائے اور انھوں میڈیا کے زریعے سفر کرنے والے مسافروں سے مخاطب ھوتے کہا ھے کہ دوران سفر یا پلیٹ فارم کسی بھی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث شخص کو دیکھیں تو فوری پولیس کو اطلاع دیں

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال