چیئرمین مرحوم عبدالمناف نظامانی کی برسی لیبرہال حیدرآباد میں منائی گئی
حیدرآباد(گردوپیش)
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA) سندھ کے زیراہتمام یوتھ ونگز سندھ کے چیئرمین مرحوم عبدالمناف نظامانی کی برسی لیبرہال حیدرآباد میں منائی گئی، جس میں حیسکو ،واٹر ونگز ،پاور ہائوسز اور این ٹی ڈی سی کے نمائندگان وکارکنان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کرکے مرحوم سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
برسی میں حیدرآباد کے علاوہ ٹھٹھہ، سیہون شریف، کوٹری، بدین، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص ،سامارو ،ڈگری، سانگھڑ، نوابشاہ، ٹنڈوآدم، شہدادپور، دوڑ، ھالا، سکرنڈ سمیت دیگر شہروں سے بھی کثیرتعدادلوگوں نے شرکت کی،اس موقع پر یونین کے مرکزی صدر اور صوبائی چیئرمین جناب عبداللطیف نظامانی بھی موجودتھے،
صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔برسی میں مرحوم عبدالمناف نظامانی کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے 9عدد کلام پاک، ہزاروں درود شریف وکلمہ شریف، حمدونعت اور درسِ قرآن بھی دیا گیا۔ جسکے لیے مولانا تنویر احمد، مولانا یعقوب ہزاروی، نعت خواں منظور حسین کھوکھر، حسان فریدی، حسان یامین، قاسم شاہ نے سعادت حاصل کی۔ مرحوم عبدالمناف نظامانی ہر دلعزیز ، غریب اور سادہ پرور تھے۔ آج رمضان المبارک کی آمد آمد ہے مرحوم رمضان المبارک میں اپنی بساط سے بڑھ کر غریب لوگوں میں راشن تقسیم کیا کرتے تھے۔انکی دیگر خدمات اسکے علاوہ ہیں، انہی خدمات کو دیکھتے ہوئے آج قاسم آباد وادھوواہ کے مین روڈ سے متصل مرحوم کے نام سے علاقے کی غریب عوام کی سہولت کیلئے چیئرٹیبل ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے جہاں مریضوں کو انتہائی ارزاں رقم کی ادائیگی پر علاج معالج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے یہ ان کے نام پر وہ صدقہ جاریہ ہے جو مرحوم کے درجات میں بلندی کا باعث بنے گا۔دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے لواحقین بالخصوص صدر یونین جناب عبداللطیف نظامانی کو صبر جمیل پراجر عظیم عطا فرمائے۔آمین۔ اس موقع پر برسی میں جو دیگر صوبائی، ریجنل ، زونل، ڈویژنل،سب ڈویژنل نمائندگان موجود تھے ان میں محمد حنیف خان، الہ دین قائمخانی، نوراحمد نظامانی، نورمحمد سومرو، سمیع الدین، عبدالجبار عباسی، سراج بیگ، ملک روشن علی، ساجد اللہ راجپوت، الطاف سہاگ، یوسف سومرو، شفیق بابو، رائو سعیداحمد، علی نذیر جان، غلام نبی کھوسو، مہراللہ، علی احمد خانزادہ، شیرمحمد نظامانی، انور چانڈیو، اصغر خاصخیلی، صاحب خان عمرانی، غوثہ خان، زاہد حسین، حارث خان، حامد کے کے، شمیم الدین، محمد علی، شاہد قائمخانی، شاہد کاظمی، سکندر مہر، اعجاز شیروانی، ریاض احمد، یوسف خان، ہاشم علی، سید اعجاز ، اسد اللہ، وحید رند، عبدالحکیم جمالی، احتشام الدین، احسن خان ودیگر شامل تھے،

