پاکستان

ملٹری کورٹس کا فیصلہ چیلنج کرینگے، پی ٹی آئی کا اعلان

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک عام شہریوں کی سزائیں مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملٹری کورٹس کا فیصلہ چیلنج کرینگے۔ سویلینز کو سزائیں انصاف کے اصولوں کے منافی قرار دیدی گئیں۔
پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں سویلین کو سزا نہیں سنا سکتیں، ایکس پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ سویلینز کے خلاف ملٹری کورٹس کی سزاؤں کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، فوجی عدالتوں کی جانب سے پی ٹی آئی کے زیر حراست افراد کے خلاف سنائی گئی سزائیں انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں۔


اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ زیر حراست افراد عام شہری ہیں اور ان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا، ایسے فیصلوں سے آئین کی بنیادی خصوصیت طاقت کی تقسیم کی نفی ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما و سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس کا فیصلہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ان ٹرائلز میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے، ہم اسے ہر فورم پر چیلنج کریں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے نے بھی مایوس کیا۔


اسد قیصر نے کہا کہ عدالتیں کمپرومائزڈ ہوں تو ملک میں مایوسی بڑھے گی، ہم انصاف کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا فیصلہ غیر آئینی ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوجی عدالتوں کے سامنے پیش کرنے کا ایک منصوبہ ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو فوجی عدالتوں میں پیش کیا گیا تو یہ بہت برا دن ہوگا، جو ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ ہوا ہم ابھی تک اس سے نکل نہیں سکے۔
انہوں نے کہا کہ مقتدرہ سے اپیل کرتا ہوں ایسا نہ کیا جائے، اس سے پوری دنیا میں ہمارا مذاق بنے گا، فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے باوجود ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ ہم پاکستان کی فلاح کیلئے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تاہم ابھی تک حکومت نے مذاکرات سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا۔


پی ٹی آئی رہنما اور سینئر قانون دان لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ فوجی عدالت نے 25 افراد کے مقدمات کے فیصلے سنائے، جوغیرآئینی اور غیرقانونی ہیں، عدلیہ کو 26 ویں ترمیم کے ذریعے طابع کرنے کی کوشش کی گئی، سپریم کورٹ کی فل کورٹ 26ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ کرے اور سپریم کورٹ کا اس اپیل میں حتمی فیصلہ انتہائی اہم ہوگا۔
یاد رہے کہ عام شہریوں کی سزائیں مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملٹری کورٹس کا فیصلہ چیلنج کرینگے۔ سویلینز کو سزائیں انصاف کے اصولوں کے منافی قرار دیدی گئیں۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی