پاکستان

چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ممبران کے خلاف ریفرنس دائر

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سمیت دیگر ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیاگیا ہے ۔
پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اختلاف احمد خان بھچر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا۔
سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا جانے والا چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس 430 صفحات پر مشتمل ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دیگر ممبران جانبدار ہیں، عام انتخابات میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور دیگر ممبران نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریفرنس میں انتخابی بے ضابطگیوں کے ثبوت بھی لگائے گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے قانون اور آئینی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
احمد خان بھچر نے درخواست میں استدعا کی کہ سکندر سلطان راجا اور دیگر ممبران کو کام کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی