لطیف آباد ہاکی کلب نے قمر ہاکی الیون کو 1-3 سے شکست دے
حیدرآباد(گردوپیش قمر ہاکی الیون حیدرآباد کے زیر اہتمام ریحان عمر ملک میموریل چیلنجرز 7 سائیڈ ہاکی لیگ کے سینئر لیگ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میچز میں آج دو میچ کھیلے گئے پہلے میچ میں لطیف آباد ہاکی کلب نے قمر ہاکی الیون کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی فاتح ٹیم کی جانب سے طحہ الدین نے 2 گول اور حماد رضوان نے 1 گول اسکور کیا جبکہ قمر ہاکی الیون کی جانب سے داؤد قدیر نے ایک گول اسکور کیا ۔ جبکہ دوسرا میچ قمر اسپورٹس ہاکی کلب اور عشرت ثانی ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا جو کہ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا اور ہائی وولٹیج میں کھیلا گیا جس میں قمر اسپورٹس ہاکی کلب نے بمشکل 4-5 سے جیت اپنے نام کی ۔ قمر اسپورٹس کی جانب سے منور حسین اور شیری آصف نے دو دو گول کیئے عشرت ثانی ہاکی کلب نے چار گول کے خسارے میں جانے کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور میچ میں کم بیک کیا میچ کے آخری کوارٹر میں 4 گول اسکور کرکے یہ میچ برابر کردیا۔ قمر اسپورٹس کی جانب سے یاسر شاہ نے میچ کے آخری 10 سیکنڈ میں پینلٹی اسٹروک کے ذریعے جیت کا وننگ گول اسکور کرکے ٹیم کو فتح دلائی ۔ عشرت ثانی ہاکی کلب کی جانب سے مشہود نے دو گول، ابرہیم اور اویس الدین نے ایک ایک گول اسکور کیا ۔ ان میچوں میں ایمپائرنگ کے فرائض رضوان تنویر ، اویس الدین اور نعمان شاہد نے فرائض سر انجام دیئے ۔ واضح رہے کہ اس ایونٹ کے انڈر 16 کیٹیگری اور سینئر کیٹیگری کے فائنل 4 اگست کو بورڈ اسٹیڈیم لطیف آباد نمبر 6 میں کھیلے جائینگے

