پاکستان

بارشون کے دوران کنالز کے پانی مین کمی کی جائے گی جام خان شورو

حیدرآباد(گردوپیش بارشوں کی سورتحال اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے یہ اجلاس بلایا گیا ہے بارشون کے دوران کنالز کے پانی مین کمی کی جائے گی جام خان شورو

2022 کی فلڈ مین جہاں جہاں مشینری لگائی گئی تھی اس پلان کو ریویو کیا جائے اور اس پلان کی تحت اضافی پوائنٹس کو ملا کے مشینری انسٹال کی جائے بارشوں کے دوران مشینری کی موومنٹ مشکل ہوگی اس لیے تیاری مین دیر نہیں ہونی چاہیے،کچھ حساس پمپنگ اسٹیشنز پر ایکسپریس فیڈر شروع کیے جائیں جام خان شورو

ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سندھ سعید غنی و صوبائی اور حیدرآباد میں رین ایمرجینسی کے لیے نامزد فوکل پرسن جام خان شور کی شھباز ہال میں مشترکہ صدارت کے دوران بلدیاتی اداروں و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں سیکرٹری بلدیات سندھ سید خالد حیدر شاہ، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سید اعجاز علی شاہ، میئر حیدرآباد کاشف شورو، کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن ، تمام ٹائونز کے چیئرمینز، بلدیاتی اداروں کے افسران، واسا اور حیسکو کے اعلٰی افسران و دیگر بھی موجود تھے ۔
اجلاس میں حالیہ مون سون بارشوں اور آئندہ متوقع بارشوں سے نبردآزما ہونے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ اس وقت تک جو بارشیں حیدر آباد میں ہوئی ہیں ان کی وجہ سے معاملات کنٹرول میں ہیں جبکہ زیادہ بارشوں کی صورت میں تکالیف ہوسکتی ہیں اس لئے ان مشکلات سے عوام کو بچانے کے لئے تمام افسران و ملازمین کو لازمی فیلڈ میں موجود ہونا چاہیے. صوبائی وزیر آبپاشی و فوکل پر سن رین ایمرجنسی حیدرآباد جام خان شورو نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی بندش ہے، جس کے باعث پمپنگ اسٹیشن بند ہوجاتے ہیں اور نکاسی کا عمل تعطل کا شکار ہوجاتا ہے جبکہ دوسرا بڑا مسئلہ کچی آبادیاں ہیں جہاں کسی قسم کا نہ سیوریج کا سسٹم ہے اور نہ ہی بارشوں کے پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام ہے. انہوں نے کہا کہ واسا اور حیسکو کے اپنے مسائل ہیں جس کی وجہ سے یہاں مشکلات بڑھ جاتی ہیں

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی