حیدرآباد کی خبریں

حیدرآبادانتظامیہ عوام کوکرائے میں رلیف دے ایم کیوایم

حیدرآباد(گردوپیش )حق پرست رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے عید الفطر کے قریب آنے اور حیدرآباد سے ہزاروں لوگ عید کے موقع پر اپنے رشتے داروں اور ملازمت کے سلسلے میں اپنے اپنے علاقوں اور خصوصاً کراچی پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرتے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق مڈل کلاس فیملی سے ہوتا ہے اور وہ مہنگائی کے اس پر آشوب دور میں پہلے ہی پریشان ہوتے ہیں اور عید الفطر کے موقع پر وہ واحد تفریح و ضرورت اپنے عزیز و اقارب سے ملنے بیرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرتے ہیں تو انہیں ان پبلک ٹرانسپورٹ کے دگنے تگنے کرایوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس وجہ سے اکثر سفر سے گریز کرنے لگتے ہیں انہوں نے کمشنر حیدرآباد،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد اور ڈائریکٹر آر ٹی اے سے مطالبہ کیا کہ عید الفطر کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کے اس مسائل سے نمٹنے کے لیے فی الفور حکمت عملی وضع کی جائے اور عوام کو سرکاری نرخ پر سفر کی سہولیات فراہم کی جائیں

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال