پاکستان

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران 2 دہشتگرد ہلاک کر دیئَے گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد اسد عرف حسرت سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب کیا گیا تھا۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی