فلسطین میں تاریخ کی بدترین دہشتگردی ہو رہی ہے ایاز لطیف پلیجو
حیدرآبادگردوپیش) حيدرآباد :قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کے فلسطین میں تاریخ کی بدترین دہشتگردی ہو رہی ہے ، معصوم لوگوں کو قتل کیا جارہاہے ، اقوام متحدہ کو اسرائیل جارحیت نظر نہیں آ رہی ،امریکہ کے آگے بے بس بنے ملکوں نے اسرائیلی دہشتگردی کو روکنے کے بجائے اپنی آنکھیں بند کر دی ہیں ، اسرائیل حق اور سچ کی آواز دبانے کے لیئے میڈیا ہاؤسز پہ حملہ کر رہا ہے، ہسپتال پہ حملہ کر کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، مسلم ممالک نے مجرمانہ خاموشی نہ توڑی تو انکی باری آنے پہ اکیلے رہ جائینگے ، امریکا اسرائیلی دہشتگردی کو سپورٹ کر رہا ہے ، ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کے اسرائیل ظلم بربریت اور دہشتگردی کا بنیاد ہے ، اسرائیل معصوم بچوں اور عورتوں کا قاتل ہے،عالمی دنیا اسرائیلی بربریت کے آگے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کے اسرائیلی جنگی جارحیت کو روکنے کے لیئے اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کو عملی کردار ادا کرنا ہوگا، یہ وقت مذمت سے آگے بڑہ کر عملی اقدام کرنے کا ہے ،ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کے خطرناک ہتھیاروں کے نام پہ امریکا نے عراق کو ملبے کا ڈھیر بنادیا مگر وہاں سے کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوئے، اسرائیل اسی امریکہ کی ناجائز اولاد ہے جس نے فلسطین پہ ظلم کی انتہا کردی ہے ، ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کے المیہ یہ ہے کے انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی آنکھیں بند کرکے بیٹھی ہیں، دنیا میں اسرائیل کے خلاف بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں ، فلسطین کی عوام اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے ،
