کھیل

حیدرآباد میں قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے کے لئے فخر الدین خان میموریل چیلنجرز ہاکی لیگ کا انعقاد کیا گیا

حیدرآباد(گردوپیش )

یوم اقبال کے موقع پر حیدرآباد میں قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے کے لئے فخر الدین خان میموریل چیلنجرز ہاکی لیگ کا انعقاد کیا گیا جس کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی فراز احمد صدیقی اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد تھے،قمر ہاکی الیون حیدرآباد کے زیر اہتمام فخر الدین خان میموریل چیلنجرز ہاکی لیگ کے افتتاحی دن دو میچ کھیلے گئے ۔ پہلے میچ میں قمر اسپورٹس ہاکی کلب نے لطیف اباد ہاکی کلب کو 1-2 سے شکست دے دی لطیف اباد ہاکی کلب کی جانب سے گول عادل اسمعیل اور فیضان مننا نے اسکور کیا جبکہ قمر اسپورٹس ہاکی کلب کی جانب سے واحد گول اسرار نے اسکور کیا ۔ دوسرا میچ قمر ہاکی الیون حیدرآباد اور عشرت ثانی ہاکی کلب کے مابین افتتاحی میچ 4-4 گول سے برابر رہا میچ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین ہاکی کو معیاری ہاکی دیکھنے کو ملی۔ قمر ہاکی الیون حیدرآباد کی جانب سے منور حسین نے 2 گول نعمت اللہ محسود اور شیری آصف نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ عشرت ثانی ہاکی کلب کی جانب سے محمد احد نے 2 گول اور محمد حمزہ اور سمیرالدین نے ایک ایک گول اسکور کیا ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر لطیف اباد فراز احمد صدیقی تھے مہمان خصوصی کی گراونڈ آمد پر کھلاڑیوں اور آفیشلز نے والہانہ استقبال کیا انکی آمد پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن حیدرآباد کے سیکریٹری رضوان تنویر اور صدر افتخار الدین نے خوش آمدید کیا جبکہ سعیداللہ کے۔ کے نے مہمان خصوصی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ مہمان خصوصی سے لیگ میں شریک تمام ٹیموں سے تعارف کے بعد ٹیموں کا گروپ فوٹو بنوایا گیا جبکہ ویمن ونگ کے سیکریٹری بشرہ عارف ، مس کہکشاں ، رعنا باجی اور کوچ عفعت نے گرلز ہاکی ٹیم سے مہمان خصوصی سے تعارف کرایا گیا ۔ آج کے میچوں میں ائمپائرنگ فرائض نعمان شاہد، سعیداللہ ، رضوان مغل اور اویس الدین نے سر انجام دیئے۔ جبکہ کمپیرنگ کے فرائض حماد رضوان نے انجام دیئے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر دیگر مہمانوں میں سینیئر صحافی عبدالوحید بھائی ، سابق کرکٹر معین راجپوت ، نوید الدین ، طارق شیخ، عاطف ضمیر کے علاوہ کثیر تعداد ميں شائقین ہاکی موجود تھے

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

آسٹریلیا ویمن ٹیم نے ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل جیت لیا

کرائسٹ چرچ: آسٹریلیا ویمن ٹیم نے فائنل میں انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل
کھیل

شہباز شریف کے قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنیوالے بیان پر سابق کرکٹر مشتاق احمد کا ردعمل

قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنے والے شہباز شریف کے بیان پر قومی ہیرو اور سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد