حیدرآباد کی خبریں

حیسکو لیاقت کالونی سب ڈویزن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

حیدرآباد(نصیر راہی )

حیسکو لیاقت کالونی سب ڈویزن کیخلاف سخی پیر چاڑی پر احتجاجی مظاہرہایس ڈی او لیاقت کالونی کیخلاف شدید نعرے بازی4 روذ سے علاقہ کی بجلی منوطع ہےجس کےباعث ہم شدید اذیت میں مبتلا ہیں
ایک روز قبل اندھیرےکا فائدہ اٹھا کر علاقہ میں شرپسندوں نے فائرنگ کی جسکے باعث ایک شخص زخمی ہوگیا حیسکو لیاقت کالونی سب ڈویزن کیخلاف بھینس پیڑی کے رہائشیوں نے سخی پیر چاڑی کے مقام پرروڈ میں رکاوٹ ڈال کرٹائر جلائے اور احتجاج کیا جسکے باعث دوطرفہ ٹریفک بند ہو ئی احتجاج میں درجنوں خواتین اوربجوں نے شرکت کی ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا ئے ہوئے تھے جس پرحیسکو انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے،احتجاج میں شریک شامل شخص معظم نے بتایا کہ گزشتہ 4 روز سے علاقے کی نجلی منقطع کی گئی ہے جسکے باعث پوراسب ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاہے،جب ایس ڈی او لیاقت کالونی حضرت حسین سے رابطہ کیاگیاتوانکاکہناتھاکہ بلوں کی عدم عدائیگی پر کاروائی کی گئی ہے جبکہ صارفین نے ایس ڈی او کا دعویٰ مسترد کردیا اور دعویٰ کیاہے کہ تمام بل اداکردیئے ہیںایس ڈی او حقیقت پر پردہ ڈال رہاہے،مظاہرین نے بتایا کہ پینے کا پانی بھی ختم ہوگیا ہے جبکہ مساجد میں وضوع کیلئے بھی پانی ناپیدہوچکا ہے،انہوں نے بتایاکہ ایس ڈی او لیاقت کالونی ان سے انتقامی کاروائی کررہا ہے علاقہ مکینوں نے حکام بالا سے بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیاہے

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال