ایل این جی کی خریداری میں مشکلات کا سامنہ سردیوں میں گیس کابحران سنگین ہوگا
حیدرآباد گدوپیش عالمی کمپنیاں پاکستان کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) فروخت کرنے میں دلچسپی نہیں دکھا رہی ہیں جس کے باعث سردیوں میں گیس کا بحران مزید سنگین ہونیکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ بیتحاشہ ایل این جی خرید رہا ہے، اس لیے عالمی کمپنیاں پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کے لیے بڈنگ نہیں کر رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان 72 ایل این جی کارگوز خریدنا چاہتا ہے لیکن ابھی تک ایک بھی بڈ نہیں آئی۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اکتوبر میں 2028 تک 72 ایل این جی کارگوزکے لیے بڈز مانگی تھیں

