عالمی خبریں

 اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہا کرتے ہوئے 7 دن میں دوبارہ تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ عمران خان کی جانب سے جو جواب تحریری جواب جمع کرایا اس کی توقع نہیں تھی، ایک سیاسی جماعت کو قانون اور آئین کی حکمرانی پر یقین رکھنا چاہیے، تحریری جواب سے مجھے ذاتی طور پر دکھ ہوا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عمران خان کی کافی فین فالووز ہیں، عمران خان کے پائے کے لیڈر کو ہر لفظ سوچ سمجھ کر ادا کرنا چاہیے، میں توقع کر رہا تھا کہ احساس ہوگا کہ غلطی ہوگئی، جس طرح گزرا ہوا وقت واپس نہیں آتا اسی طرح زبان سے نکلی بات بھی واپس نہیں جاتی۔

عدالت نے عمران خان کو 7 دن میں دوبارہ تحریری جواب دینے کا حکم دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ کو جوبھی لکھ کر دینا ہے سوچ سمجھ کر لکھیں، آپ اس معاملے کی سنگینی کا بھی اندازہ لگائیں۔ دانیال عزیز، نہال ہاشمی اور طلال چودھری کیس پڑھیں، یہ عدالت سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف نہیں جاسکتی، آپ معاملے کی سنگینی کوسمجھیں اور سوچ سمجھ کرجواب دیں۔

دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیے کہ توہین عدالت کی کارروائی آج ختم ہوسکتی تھی مگر اس جواب کے باعث ایسا نہیں ہوا، آپ کو جواب داخل کرانے کا ایک اور موقع دیا گیا ہے، آپ اس پر سوچیں

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

عالمی خبریں

چین میں کورونا پھر سر اُٹھانے لگا؛ شنگھائی میں صورتحال بے قابو

شنگھائی: چین کے تجارتی شہر شنگھائی میں کورونا کی صورت حال بگڑ گئی جس کے باعث پورے شہر کا کورونا ٹیسٹ
عالمی خبریں

آذربائیجان کے نائٹ کلب میں زوردار دھماکا؛ 1 ہلاک اور 31 زخمی

باکو: آذربائیجان کے نائٹ کلب میں ہونے والے زوردار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں