پاکستان

محکمہ موسمیات کی عید کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی

اسلام آباد(گردو پیش آن لائن ) محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے لیے سوال کے چاند سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امکان ہے کہ چاند کی پیدائش ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 1 بج کر 28 منٹ پر ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں یکم مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، ملک کے زیادہ تر حصوں میں آسمان پر بادل چھائے رہیں گے، عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے بعد مملکت میں عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا تاہم چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

سعودی سپریم کورٹ نے اپیل کی تھی کہ شہری اپنے طور پر آج 29 رمضان کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں، شوال کا چاند کھلی آنکھ یا دوربین سے دیکھنے کی کوشش کی جائے۔

سعودی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کی صورت میں اپنی قریبی عدالت کو شہادت ریکارڈ کرائیں۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے کہا تھا کہ اُن ممالک میں عید الفطر 2 مئی کو ہوگی جہاں رمضان کا مہینہ 2 اپریل کو شروع ہوا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے متعدد اعلی عہدیداروں کے ساتھ مل کر آج چاند دیکھنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کل اتوار 29 رمضان المبارک یکم مئی کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

fb-share-icon

Tweet

fb-share-icon

Comments

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی