جی ڈی اے جنرل سیکرٹری ایاز لطیف پلیجو نےعہدے سے استعفی دے دیا
قومی عوامی تحریک کے سربراھ ایاز لطیف پليجو نےجی ڈی اے کے مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے تحريری استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراھ پیر پاگارا کو اپنے استعفے کے وجوہات کے حوالے سے روبرو ایک تفصیلی خط دیا۔
یاد رہے کہ ایاز لطیف پليجو 2017 سے مسلسل گزشتہ چھہ سال گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی سیکرٹری جنرل رہے ہیں۔
پیر صاحب پاگارا کو لکھے گئے تفصیلی خط میں ایاز لطیف پليجو نے استعفے کی تمام وجوہات تحریر کی ہیں

