پاکستان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ایک یا دو دن میں پاکستان کے وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔

گردو پیش آن لائن پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماقمر زمان کائرہ نے ہفتے کے روزپریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہاہے کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک یا دو دن میں پاکستان کے وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، شیری رحمان اور سید نوید قمر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے متعدد ملاقاتیں بھی کیں۔

سابق وزیر خزانہ کے ہمراہ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان روانہ ہو چکے ہیں۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ بلاول کی بطور وزیر خارجہ تقرری پہلے سے طے شدہ فیصلہ تھا۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی