پاکستان

دادو گاﺅں فیض محمد چانڈیو کے آتشزدگی واقعے میں جھلس کر جانبحق ہونے والے معصوم بچوں کے لواحقین کو تین تین لاکھ کے چیک تقسیم

دادو آگ لگنے کا واقعہ

گردو پیش آن لائن میہڑ قریب گاﺅں فیض محمد چانڈیو میں چند روز قبل پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کے متاثرین کے پاس ملک کے نئے منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر نیشنل ڈزاسٹرمینجمینٹ اتھارٹی کے (ممبر آپریشنز) برگیڈیئر وسیم الدین اور ڈائریکٹر آپریشنز پراونشنل ڈزاسٹر مینجمینٹ امداد حسین صدیقی نے ڈی سی دادو کے ہمراہ گاﺅں فیض محمد چاندیو پہنچ کر آتشزدگی واقعے سے فوت ہونے والے 9 معصوم بچوں کے لواحقین سے تعزیت کی اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے متاثرین کی مکمل بحالی اور انہیں اس دکھ کی گھڑی میں ہمدردی کا بھی پیغام پہنچایاجبکہ نیشنل ڈزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی کے (ممبرآپریشنز )برگیڈیئر وسیم الدین اور ڈائریکٹر آپریشنز پراونشنل ڈزاسٹرمینجمینٹ امداد حسین صدیقی نے گاﺅں فیض محمد چانڈیو کے آتشزدگی واقعے میں جھلس کر فوت ہونے والے معصوم بچوں کے لواحقین کو تین تین لاکھ اور جھلس کر زخمی ہونے والے 4 افراد سمیت 75 دیگر آتشزدگی سے متاثرین میں ایک ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے – اس موقع پر نیشنل ڈزاسٹرمینجمینٹ امداد حسین صدیقی نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ میہڑ قریب گاﺅں فیض محمد چاندیو میں پیش آئے ہوئے آتشزدگی کے واقعے میں فوت ہونے والے معصوم بچوں کے لواحقین سے اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آتشزدگی کے واقعے میں فوت ہونے والے معصوم بچوں کے لواحقین کے لیے بھیجاگیا پیغام بھی متاثر تک پہنچایا ہے جبکہ یہ واقعہ سندھ کی تاریخ میں ایک بڑا افسوسناک سانحہ ہے جس کی مختلف پہلوں سے تشکیل دی گئیں کمیٹیاں بھی جاچ کررہی ہیں جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے متاثرین کی بحالی کے لیے بروقت کیے گئے قدامات تعریف لائق ہیں

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی