حیسکو کی جانب سے ماہ رمضان المبار میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے
حیدرآباد گردو پیش آن لائن حیسکو کی جانب رمضان المبارک کے بابرکت مہنے میں بھی بجلی کی روزانہ 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ رہتی ہے ،
حیسکو کی جانب سے بار بار یہ اعلانات ہو تے آرہے ہیں کہ رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے تا ہم اور تو اور ارمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقعات میں بھی لوڈ شیڈنگ جا ری رہتی ہے ،
صارفین نے شکایت کی ہے کہ حیسکو ایک جانب غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کررہاہے تودوسری جانب انہیں بھاری بل ارسال کردیئے جا تے ہیں جس کے باعث انہیں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ،
حیسکو کی جانب سے ٹنڈوآدم ،ٹنڈوالہیار،مٹیاری،ہالہ ،جام شورو،کوٹری سمیت کیئے علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاں افطار سحری میں بالخصوص نماز کے دوران سخت نمازیوں کو سخت دشواری کاسامنا کرنا پڑھ رہاہے ،

