کھیل

شہباز شریف کے قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنیوالے بیان پر سابق کرکٹر مشتاق احمد کا ردعمل

قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنے والے شہباز شریف کے بیان پر قومی ہیرو اور سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد نے ردعمل دیا ہے۔

سابق کرکٹر مشتاق احمد نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں کہا اس پوری کائنات کا خالق اور مالک اللہ ہے، زندگی اور موت کا مالک اور خالق بھی اللہ ہے۔ عزتوں کا ذلتوں کا رازق خالق سب کچھ اللہ ہے۔

مشتاق احمد نے کہا میرے جتنے بھی پاکستانی اور مسلمان بھائی سن رہے ہیں ان سب کو میرا پیغام ہے کہ کل میں نے ایک ٹی وی شو میں دیکھا جس میں ہمارے ایک سیاستدان نے یہ بات کی  جوکہ نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ اس سے یقین کی کمی ہوجاتی ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ ہماری سانسیں ہمارے اللہ کے اختیار میں ہیں کسی کے اختیار میں نہیں ہیں تو جب ہماری سانسیں اللہ کے اختیار میں ہیں اور ہمارے ملک کو بنانے اور چلانے والا اللہ ہے تو جب اللہ کو اور اس کے نبی ﷺ کی زندگی کو سامنے رکھ کے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کرتے رہیں گے تو یقین کریں انشا اللہ، اللہ ہمارا ساتھ دے گا۔

مشتاق احمد نے کہا تمام پاکستانیوں کے لیے میرا ایک پیغام ہے کہ حق کی بات کریں، حق کی بات سنیں اور حق کی بات پر عمل کریں۔ اللہ ہم سب کی اور ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے آمین۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

آسٹریلیا ویمن ٹیم نے ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل جیت لیا

کرائسٹ چرچ: آسٹریلیا ویمن ٹیم نے فائنل میں انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل
کھیل

چیئرمین بورڈ کی حکومتی نامزدگی پر سوال اٹھنے لگے

دثر نذر نے چیئرمین پی سی بی کی حکومتی نامزدگی پر سوال اٹھا دیا،سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ ایسوسی