عالمی خبریں

آذربائیجان کے نائٹ کلب میں زوردار دھماکا؛ 1 ہلاک اور 31 زخمی

باکو: آذربائیجان کے نائٹ کلب میں ہونے والے زوردار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آذربائیجان کے نائٹ کلب میں اُس وقت زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی جب وہاں 50 سے زائد افراد موجود تھے۔

دھماکے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ 31 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زیادہ تر زخمی آگ میں بری طرح جھلس گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضاف کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے تحت دھماکے کی وجہ گیس کا اخراج ہے تاہم اس حوالے سے حتمی بات تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی کی جاسکتی ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

عالمی خبریں

چین میں کورونا پھر سر اُٹھانے لگا؛ شنگھائی میں صورتحال بے قابو

شنگھائی: چین کے تجارتی شہر شنگھائی میں کورونا کی صورت حال بگڑ گئی جس کے باعث پورے شہر کا کورونا ٹیسٹ
عالمی خبریں

یوکرین کے شہر اوڈیسا میں واقع بندرگاہ پر روس کے فضائی حملے

روس نے یوکرین کے جنوبی شہر اور بحیرہ اسود کی بندرگاہ کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا، جس کے بعد