حیدرآباد کی خبریں

حیدرآبادیونین آف جرنلسٹس دستور کی جناب سے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی آزادی کاکیک کاٹاگیا اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے دعاکی گئی

حیدرآباد(گردوپیش آزادی ایک ایسی نعمت ھے جسکامتبادل کائنات میں کوئی چیزنہیں،14 اگست کادن ہمیں اس بات کا احساس دلاتاہے کہ ہمارے مشاہیراوراسلاف نے حصول پاکستان کیلئے نصف صدی تک کن کن جانی مالی قربانیوں کے نزرانے پیش کیئے، لالہ مرزاخان
حیدرآبادیونین آف جرنلسٹس دستور کی جناب سے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی آزادی کاکیک کاٹاگیا اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے دعاکی گئی اس موقع پرساتھیوں کی جانب سے پاکستان زندہ آباد HUJ دستور PFUJ دستور زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے گئے،
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کی جانب سے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پرحیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے دفترتیسری منزل گول بلڈنگ میں پرچم کشائی کی گئی آزادی کاکاکیک کاٹاگیااور طن عزیز کی سلامتی کیلئے دعامانگی گئی پرچم کشائی کی تقریب میں سینئرصحافی عبدالحفیظ عابد صدر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور
لالہ مرزاخان نائب صدر شمشیرخاصخیلی سابق صدر راحت کاظمی جنرل سیکرٹری عارف حسین نورانی خازن وسیم شیروانی جوائنٹ سیکرٹری یوسف علی قریشی اطلاعات سیکرٹری اقبال پرویزخان ممبران گورننگ باڈی احتشام ملک عبدالغارانجم،اور سینئرونوجوان صحافی عمران خان نے بھی شرکت اس موقع پر گزشتہ روز یونین کے سینئر نائب صدر خالد شیخ کے بہنوئی کا کراچی میں انتقال کرگئے تھے کیلئے اور یونین کےجوائنٹ سیکرٹری یوسف علی قریشی کی والدہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی،
اس موقع پر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹا دستور کے صدرلالہ مرزاخان نے کہاکہ آزادی ایک ایسی نعمت ہے جس کا متبادل کائنات میں کوئی چیز نہیں ہو سکتی، آزادی کے مقابلے میں قیمتی سے قیمتی موتی جواہرات کی کوئی حیثیت اور قدر و منزلت نہیں،آزادی کی قدر و قیمت پوچھنی ہے تو محکوم قوموں سے پوچھیں جن کی زندگی کا ہر ہر لمحہ اور ایک ایک سانس تکلیف و پریشانی،ذلت و رسوائی میں گزرتا ہے، یہ تو پروردگار عالم اللہ بزرگ و برتر کا کروڑہا شکر ہے کہ اس نے ہمیں یہ آزادی جیسی گراں قدر اور بیش قیمت دولت محض اپنے فضل و کرم سے عطا فرما دی ہے تو ہمیں چاہئے کہ اس کی قدرو منزلت کو پہچانیں اور اللہ وحدہُ لاشریک کا شکر ادا کریں، آج جو ہم آزاد ملک اور آزاد فضا میں من مانی اور سکون کی زندگی گزار رہے ہیں، اپنے مذہبی فرائض و عبادات اور اسلامی رسومات کو آزادی سے ادا کر رہے ہیں در حقیقت یہ سب ہمارے آباو اجداد اور ان بزرگوں مجاہدوں ،غازیوں اور شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت ہے، جنہوں نے اس وطن عزیز کے حصول کی خاطر جان،مال،اولاد ،عزت و آبرو، تن من دھن سب کچھ قُربان کر دیا،
14اگست کا دن ہمیں اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ ہمارے مشاہیر اور اسلاف نے حصول پاکستان کیلئے نصف صدی تک کن کن جانی، مالی قربانیوں کے نذرانے پیش کیئے ہیں،جن کی بدولت آج ہم آزاد وطن میں پر سکون زندگی گزار رہے ہیں، اللہ ہمارے پیارے وطن کو تاقیامت آباد رکھے،

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال