حیدر آباد میں پہلا ڈیجیٹل پرائمری اسکول کا افتتاح ہماری علم دوست پالیسوں کا نتیجہ ہے امین الحق
حیدر آباد(گردوپیش)حیدر آباد میں پہلا ڈیجیٹل پرائمری اسکول کا افتتاح ہماری علم دوست پالیسوں کا نتیجہ ہے،رکن رابطہ کمیٹی و وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق ،
ٹیلی کام فاونڈیشن کے زیر اہتمام حیدر آباد کے گورنمن اسکولوں سے میٹرک 2022میں اعلی پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم اور حیدر آباد لطیف آ باد نمبر9میں پہلا گورنمنٹ ڈیجیٹل پرائمری اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق نےکہاکہ پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا کے ساتھ کھڑا کرنا آٗئی ٹی وزارات کا مشن ہے اور حیدر آباد میں پہلا ڈیجیٹل پرائمری اسکول کا افتتاح اس تسلسل کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ 19کروڑ ستر لاکھ عوام کے ہاتھوں میں موبائیل ہے میرا ٹارگیٹ ہے 22 کروڑ عوام کے ہاتھوں میں اسمارٹ فون ہواور ڈیجیٹل دنیا کے ساتھ منسلک ہو
ایم کیو ایم کی کوشش کی بدولت مردم شماری شروع کردی گئی ہے ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز ہوچکا ہے یہ ایم کیوایم کا مطالبہ تھا تاکہ شہری سندھ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا خاتمہ ہوسکے۔حیدرآباد کے عوام ایم کیو ایم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں, 15 جنوری کو ایم کیوایم بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تو سات فیصد سے زیادہ ووٹ ہی کاسٹ نہیں ہوا، 16 مارچ میں کراچی کو 9 سیٹیں جوھم سے چھینی گئیں وہ جیتے گیں۔
انہوں نے کہاکہ میرا تعلق جس جماعت سے وہ ٹینشن لیتی نہیں دیتی ہے، 2019 میں ون بلین ڈالر آئی ٹی ایکسپورٹ تھی اس کے اگلے سال سو فیصد ایکسپورٹ بڑھی،وزرات آئی ٹی میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں۔تقریب سے رکن قومی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدر آباد شہر ایم کیوایم کا شہر ہے اور اس شہر میں سیاسی انجینئرنگ سے قابض ہونے کی سازش کی جارہی ہے مگر سازشی عناصر ناکام ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ حیدر آباد میں پہلا ڈیجیٹل پرائمری اسکول کا قیام حق پرست نمائندوں کی جانب سے طلبہ کیلئے ایک تحفہ ہے اور حق پرست قیادت اپنا شہر کی خدمت کیلئے دن رات مصروف عمل ہے۔
تقریب سے کمشنر حیدر آباد بلال میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئی ٹی منسٹری کی فروغ علم میں کاوشیں قابل تعریف ہیں اور حیدر آباد کے نو اضلاع میں جہاں بھی ڈیجیٹل پرائمری اسکول کی ضرورت ہوگی میرا تعاون آپ لوگوں کے ساتھ ہوگا،تقریب سے ٹیلی کام فاونڈیشن کے سی ای او زعم محی الدین نے بھی خطاب کیا۔
تقریب میں اراکین رابطہ کمیٹی سید سہیل مشہدی،سید وسیم حسین، ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، حق پر ست اراکین قومی وصوبائی انجینئر صابر حسین، راشد خلجی کمشنر حیدر آباد بلال میمن،ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومروسمیت شہر کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

