پاکستان کالم

تحریر لالہ مرزاخان


مہنگائی کا طوفان عام آدمی کا کیاہوگا؟
جب سے پی ڈی ایم کی حکومت وجود میں آئی ہے ملک میں مہنگائی کا طوفان ساتھ لا ئی ہے،پٹرولیم منصنوعات کی قیمتیں تھمنے کانام ہی نہیں لے رہی ہیں،پٹرول 251ڈیزل 264روپے ہو گیا ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں 60روپے اضافہ کردیا گیا ہے،آٹا،چینی،دال،کھانے پکانے کے تیل کی قیتوں میں ہوش اڑانے والا اضافہ کردیا گیاہے،غریب لوگوں کی سواری موٹرسائیکل تھی اس کی قیمت 70ہزار سے 128000کردی گئی ہے،علاج کرانا غریب لوگوں کے بس کی بات نہیں رہی،دوسری جانب آئی ایم ایف قرض دینے کیلئے مزید ٹیکس لگانے کے شرط کا مطالبہ کررہی ہے،حکومت خاص طور پر مسلم لیگ (ن) پاکستان پیپلزپارٹی،جے یوآئی(ف)ان جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ حکومت میں مہنگائی کے خلا ف احتجاج کیے تھے ٹریکٹر مارچ نکالے گئے تھے، دھر نے دیئے گئے تھے، لیکن اب وہی لوگ حکومت میں آتے ہی خاموش ہوگئے ہیں یہ کیا بات ہو ئی، اب کیاانہیں سانپ نے سونگ لیا ہے،یا مہنگائی کنٹرول ہو گئی ہے،
لوک فنکار علن فقیر کا ایک قصہ کسی نے سنا یاتھا کہ فقیر سائیں علیل ہو گئے تھے یہ دور محمد خان جونیجوکا تھا فقیرسائیں نے عرض کیا کہ جناب میری طبیت ناساز ہے علاج کیلئے زرکی ضرورت ہے اگر آپ جونیجوصاحب سے علاج معالجے کیلئے کچھ رقم کیلئے کہتے،تو قصہ سنانے والے دوست نے فرمایا کہ محمد خان جونیجونے علاج کیلئے فقیر صاحب کوکچھ رقم کا چیک دیاتوعلن فقیر نے وہ چیک اپنے جیب میں رکھا اور جیب میں رکھا رہ گیا چیک کی مددختم ہو گئی فقیر سائیں لاعلم تھے،ایک عرصے بعدبینک میں چیک کیش کرنے کے غرض سے گئے توبینک والوں نے انہیں رقم دیئے بغیر یہ کہہ کرواپس کر دیا کہ چیک کیش نہیں ہوگا،
علن فقیر ایک درویش صفت محب وطن انسان تھے اللہ انکی مغفرت فرما ئے انہیں کیاعلم تھا کہ چیک کی مدت پوری ہو گئی ہے اور اب کیش نہیں ہوسکے گا،فقیر سائیں دوبارہ میرے پاس تشریف لائے اورکہا جناب مجھے وزیز اعظم جونیجوصاحب سے دوبارہ ٹائم لیکردیں جونیجوصاحب سے ملاقات کرنی ہے،کوشش کے بعد جونیجو صاحب سے 5منٹ کیلئے ملاقات کا وقت دیا،سابق وزیراعظم پاکستان جناب محمد خان جونیجو ہما رے سامنے تھے مینے فقیر سائیں سےعرض کیا کہ جوکہنا ہے فقیر سائیں جونیجوصاحب سے کہیں،ایسے میں علن فقیر نے جلد اپنے جیب میں ہاتھ ڈالا اور ایکسپائرتاریخ کاچیک نکال کر وزیر اعظم جونیجو کی جانب بڑھایا اور فرمایا کہ جناب جب آپکی چلتی نہیں توہمیں چیک کیوں دیاتھا،ایسے میں ہم دونوں کی ہنسی نکل گئی،تومیرا(پی ڈی ایم) کی حکومت سے عرض یہ ہے جناب جب آپکو معلوم تھا کہ یہ ملک آپ سے چلنے ولا نہیں تواتنی بڑھاکے مارنے کی کیا ضرورت تھے وہ لانگ مارچ کیوں کیئے تھے، وہ ٹاک شوزمیں بڑی بڑی باتیں کیوں کی تھی،وہ ضمی الیکشن میں عوام کے ساتھ بڑے بڑے دعوے کیوں کیئے گئے تھے،اس وقت (پی ڈی ایم) کے غلط فیصلوں کے نتیجے میں وطن عزیزمیں تاریخ کی بدترین مہنگائی ہے،ہرچیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،حکومت وقت مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے، قانون نام کی کوئی چیزنہیں حکومت سیاسی مخالفین اور صحافیوں پرمقدمے بنائے جا رہی ہے اسکے علاوہ حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا،
میرے خیال میں حکومت یہ سمجھ تی ہے کہ وہ طاقت کے زریعے سیاسی مخالفین کو اورصحافیوں کوکچل دے گی خاموش کرانے میں کامیاب ہو جا ئیگی،لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے،ایسا سوچنا انکی غلط فہمی ہے،سیاسی مخالف نے اورصحافیوں نے آپ کو ووٹ نہیں دینے ہیں اگر آپ کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ ہے اور کچھ کرنے کا دم ہے اور کچھ کرسکتے ہو تو ابھی بھی چند ماہ ہیں کریں مہنگائی پر کنٹرول کریں جن اشیاء کی قیمتیں آپکے دورمیں بڑھی ہیں انہیں فوری نیچے لانے کی کوشش کریں خاص طورپر وہ چیزیں جس میں غریب لوگوں کو رلیف مل سکے،جیسے موٹر سائیکل جوکہ غریب لوگوں کی سواری ہے جس کی قیمت میں ہر ماہ ڈالر نیچے ہو یاں اپر ان کی قیمت میں اضافہ کیاجاتا ہے اسکی قیمتیں نیچے لائی جا ئیں کیونکہ آپ گاڑی میں گھومتے ہیں غریب اسی بائیک کے زریعے اپنے بچوں کوڈاکٹرتک پہنچاتاہے،اوران اشیاء کی قیمتوں میں کمی لائیں جس کو غریب عوام کی روز کی استعمال میں ہے جیسے دال، چینی، آئل،آٹا، وغیرہ شامل ہیں،دوسری صورت میں عوام سخت غضب ناک ہو چکی ہے عام انتخابات میں آپ کو ووٹ لیناتودور کی بات ہے عوام کے درمیان بھی نہیں جا سکوگے،کیونکہ لوگوں سے آپ نے غریب کی سواری ہی چھین لی ہے،انکے منہ سے نوالہ چھین لیا،عوام دووقت کی روٹی کو رس رہی ہے،کل کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگوگے،آپ عوام میں کیا چورن بیچوگے، کہ آپ نے ملک میں امن قائم کیاہے؟ نہیں آپکے دور میں بم دہماکے ہو رہے ہیں مسمجدیں محفوظ نہیں،شہر محفوظ نہیں،آپ نے مہنگائی ختم کردی ہے؟ نہیں ڈیڑھ سال میں مہنگائی میں دوگنااضافہ ہوگیاہے،ملک میں صنعتیں بند ہو رہی ہیں،مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں،جبکہ مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،
ایک جانب آپ عوام میں غیر مقبول ہو رہے ہودوسری جانب سیاسی مخالفین پر مقدمات کی بوچھاڑکردی ہے،اگرآنے والے عام انتخابات میں آپ ہارتے ہوجوکہ نظرآرہا ہے توایک جانب عوام کا غضب ناک غضہ دوسری جانب وجود میں آنے والی حکومت آپکو کہیں کا نہیں چھوڑے گی،

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی