حیدرآبا پاکستان میں اپنے قومی کھیل کا بے انتہا ٹیلنٹ موجود ہے بہت جلدہاکی میں اپنا کھویامقام حاصل کر لینگے صادق محمد
حیدرآباد(گردوپیش) انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی لیجنڈ سابق کرکٹر صادق محمد تھے۔
ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن حیدرآباد کے زیر اہتمام انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قمر اسپورٹس ہاکی کلب اور عشرت ثانی ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا اس میچ کے مہمان خصوصی لیجنڈ سابق کرکٹر صادق محمد تھے
کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے صادق محمد نے کہا کہ مجھے آج گراونڈ میں اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں ابھی بھی اپنے قومی کھیل کا بے انتہا ٹیلنٹ موجود ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ہم ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لینگے۔
انہوں نے سیکریٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن رضوان تنویر کو اور انکی ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس گراونڈ کو دوبارہ سے کھلاڑیوں کے لئے قابل کھیل بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ۔
افتتاحی میچ میں عشرت ثانی ہاکی کلب نے قمر اسپورٹس ہاکی کلب کو ایک صفر سے شکست دی ۔ دوسرا میچ قمر ہاکی الیون اور لطیف اباد ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں قمر ہاکی الیون نے لطیف اباد ہاکی کلب کو 6 -1 شکست دی،
تیسرے میچ قمر ہاکی الیون اور عشرت ثانی ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں قمر ہاکی الیون نے عشرت ثانی ہاکی کلب کو 5-2 شکست دی ۔ آرگنائزنگ سیکریٹری محمد رضوان مغل کے مطابق ٹورنامنٹ سنگل لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ھے ۔ اس ٹورنامنٹ میں 9 کلب حصہ لے رہے ہیں ۔ افتتاحی تقریب میں حیدرآباد کے سابق ہاکی کھلاڑی غلام على تھیم، خالد شاہ، نیشنل اے گریڈ ایمپائر قمرالاسلام ، مایہ ناز فل بیک یونس ، سابق گول کیپر محمد یونس ، نویدالدین، اویس الدین ، جوائنٹ سکریٹری سعیداللہ ، عاطف ضمیر، عرفان مغل کے علاوہ کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

