پاکستان

لاھور:میری زاتی گھڑی تھی میں بیچوں یاجومرضی کروں :عمراں خاں

حیدرآباد گردو پیش آن لائن : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مہنگائی کہاں سے کہاں تک پہنچ گئی ہے حکومت الیکشن سے خوفزدہ ہے اور الیکشن کی جانب نہیں بڑھ رہی ہے،

انہوں نے کہا کہ نیا آرمی چیف آیا ہے ان کو وقت دینا چاہیے، ہم نے ان کی بڑی اچھی چیزیں سُنی ہیں، جنرل عاصم منیر کی بڑی تعریفیں سُنی ہیں، وہ حافظ قرآن ہیں، امید کرتا ہوں جنرل عاصم امربالمعروف پرچلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میری ذاتی گھڑی کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، میری ذاتی گھڑی ہے میں اسے بیچوں یا جومرضی ہے کروں، اصل مسئلہ معیشت ہے، اس پر کوئی بات نہیں کررہا، اس پر سب سناٹے میں ہیں

ویڈیولینک کے ذرہعے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہسٹیبشلمنٹ سمیت ہرطبقے سے پوچھتا ہوں کیا آپ کو فکر نہیں کہ پاکستان کدھر جا رہا ہے؟ ہمیں سلیکٹڈ کہا جاتا تھا، اب تو کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ سلیکٹڈ کون ہے؟ سب کو معلوم ہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے انھیں این آر او ٹو دیا۔

عمران خان نے کہا مجھے نا اہل کرنے کیلئے کہ یہ مقدمات ڈھونڈ رہے ہیں، اداروں کو ملک کا سوچنا چاہیے، اِسی مہینے اسمبلی سے نکل جائیں گے، دسمبر میں ہماری تیاری ہوجائے گی، ملک معاشی تباہی کی طرف جا رہا ہے، ہمیں اس بحران سے الیکشن ہی نکال سکتا ہے، این آر او ٹو میں اب سلیمان شہباز بھی ڈرائی کلین ہو گا

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی